کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تیرہ ہزار نو سو تین پوائینٹس پر بند ہوا

karachi stock

karachi stock

کراچی : (جیو ڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز ہنڈریڈ انڈیکس اڑتیس پوائینٹس اضافے کے بعد تیرہ ہزار نو سو تین پر بند ہوا۔ منگل کے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان رہا اور ہنڈریڈ انڈیکس اڑتیس پوائینٹس اضافے کے بعد تیرہ ہزار نو سو تین پوائینٹس پر بند ہوا۔

مجمو عی طور پر تین سو اٹہتر کمپنیوں کے شئیرزکا کاروبار ہوا جس میں ایک سو ستاون کمپنیوں کے شئیرزکی قیمتوں میں اضافہ رہا اور ایک سو چالیس کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں کمی ہو ئی جبکہ اکیاسی کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ مارکیٹ میں کل انتیس کروڑ بیالیس لاکھ سے زائد شئیرز ٹریڈ ہوئے۔ کاروباری حجم پانچ ارب انتالیس کروڑ پچیس لاکھ مالیت سے زائد رہا۔