گجرات: سابق ناظم پر حملے کا مقدمہ، بارہ نامزد ملزمان کیخلاف درج

gujrat

gujrat

گجرات : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سابق ناظم سید شاہد شاہ پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ بارہ نامزد ملزمان کیخلاف درج کر لیا گیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ سابق ناظم سید شاہد شاہ گزشتہ روز سیشن کورٹ سے گاؤں معین الدین پور جارہے تھے کہ ان پرحملہ ہوا جس میں تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔

تینوں مقتولین کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ پولیس نے تھانہ صدر میں بارہ نامزد ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او گجرات رانا شاہد پرویز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قاتلانہ حملہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔