گجرات : طاہر القادری کا پاکستان میں عظیم الشان تاریخی استقبال کیا جائیگا

گجرات (جی پی آئی) عالم اسلام کے عظیم قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پاکستان میں عظیم الشان تاریخی استقبال کیا جائیگا ، تحریک منہاج القرآن کے جانباز رہنما چوہدری غلام سرور وڑائچ ، چوہدری عنصر محمود کا مشترکہ بیان انہوں نے کہا کہ عوام عرصہ پینسٹھ سال سے ظلم و ستم میں پھنسی ہوئی ہے ، ملک میں انتخابات کے ذریعے نئے چہرے بدلتے ہیں ، مگر فرسودہ نظام نہیں بدل سکا ، ظلم و بربریت ، لاقانونیت ، قتل و غارت گری ، بدامنی دہشت گردی میں اضافہ ضرور ہو چکا ہے ، آج کوئی جان بھی محفوظ نہیں عوام بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہو چکے ہیں ، ہر طرف غیر یقینی کی فضا قائم ہے۔

عوام کسی مسیحا کی تلاش میں ہیں ، پاکستان میں سیاست ایک بزنس بن چکا ہے ، جو بھی ممبر آف اسمبلی کروڑوں روپے لگا کر اسمبلی میں بیٹھتا ہے وہ عوام کو کیا دے گا ، آج وقت ہے اگر ہم پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں ، ملک میں امن چاہتے ہیں اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں ، تو اس فرسودہ نظام انتخاب کو بدلنا ہو گا ، اور ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست دیکھنا ہے ، تو اس مرد قلندر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ساتھ دینا ہو گا ، جنہوں نے غیر سرکاری سطح پر دنیا قیام امن کے لیے کوششیں کی ہیں اور دنیا کو بتا دیا ہے کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اسلام ایک امن و محبت کا دین ہے ، اور ملک میں ایک عظیم تعلیمی نیٹ ورک دیا ہے جہاں سے ہزاروں طلباء و طالبات علم کے زیور سے مالا مال ہو کر قوم و ملک کی خدمت کر رہے ہیں ، اور کہا کہ اس مرد قلندر کا استقبال اور تاریخی خطاب سننے کے لیے گجرات سے سینکڑوں بسوں کا قافلہ 23دسمبر کو لاہور روانہ ہو گا۔