گجرات معاشی انقلاب فورس کے قیام کا اعلان کر دیا گیا

گجرات (جی پی آئی) گجرات معاشی انقلاب فورس کے قیام کا اعلان کر دیا گیا ، چیئرمین گجرات معاشی انقلاب فورس عمر مسعود فاروقی نے اسلام آباد میں بھرپور پریس کانفرنس  کے دوران اعلان کیا ، اس موقع پر صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ، عمر مسعود فاروقی نے گجرات معاشی انقلاب فورس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گجرات معاشی انقلاب فورس خالصتاً عوام کی خدمت اور گجرات میں معاشی ترقی کیلئے قائم کی گئی ہے۔

جو کہ اپنی مدد آپ کے تحت کام کرتے ہوئے گجرات سے غربت جہالت کے خاتمہ کیلئے کام کرے گی ، اس سلسلہ میں تنظیم کے ممبران کے انتخاب کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ، جو کہ گجرات کے سیاسی و سماجی حلقوں سے روابط کرے گی ، تا کہ گجرات معاشی انقلاب فورس کو عوامی سطح پر متعارف کروایا جا سکے ، اس سلسلہ میں ڈور ٹو ڈور مہم بھی چلائی جائے گی اور لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانے کیلئے ہر وہ ذریعہ استعمال کیا جائیگا ، جس سے گجرات کے لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے ، چیئرمین عمر مسعود فاروقی نے کہا کہ گجرات کے سیاستدان اور سماجی حلقے بھی اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کر یں تا کہ گجرات کو صحیح معنوں میں ایک مثالی ، معاشی طو ر پر مستحکم شہر بنایا جاسکے ، عمر مسعود فاروقی نے کہا کہ ابتدائی طور پر ہمارا سٹی کوارڈی نیٹر رانا مشرف علی ناز اور جنرل سیکرٹری خالد محمود ہونگے۔