گجرات میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے

گجرات: گجرات میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے ، کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ، عوامی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ، اور عوام میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے ، حکومت پاکستان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ، عوامی حلقوں نے اس پر شدید احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گجرات کی تاجر تنظیموں نے اس سلسلہ میں احتجاج کا لائحہ عمل تیار کر لیا ہے ۔