گجرات میں محکمہ پروانشل بلڈنگ کے متعدد منصوبہ جات التواء کا شکارہیں:سروے رپورٹ
Posted on March 5, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات: ( جیو ڈیسک)گجرات میں محکمہ پروانشل بلڈنگ کے متعدد منصوبہ جات التواء کا شکار ہیں ۔سروے رپورٹ کے دوران معلوم ہوا ہے کہ کڑوڑوں روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبے فنڈزکی عدم دستیابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں ان منصوبوں پر 70 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے آٹھ کروڑ مالیت کا ڈی پی او کمپلیکس ‘ساڑھے سات کروڑکا جمینزیم گجرات’ ساڑھے چھ کروڑ گورنمنٹ گرلز کالج کنجاہ’ چھ کروڑ سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج منگووال’ ساڑھے چھ کروڑ کا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سرائے عالمگیر ‘ساڑھے پانچ کروڑ کا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لالہ موسیٰ’ دوکروڑ پچیس لاکھ روپے کی لاگت نئے محکمہ پروانشل بلڈنگ کی تعمیر کا منصوبہ’ ایک کروڑ 25 لاکھ کا تھانہ صد ر گجرات کا منصوبہ’ ایک کروڑ 25 لاکھ سے سپورٹس گروانڈ زمیندار کالج کا منصوبہ جات شامل ہیں۔اس طرح مجموعی طور پر تقریبا 45 کروڑ سے زائد مالیت کے منصوبہ جات فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے کھٹائی میں پڑے ہوئے ہیں ۔ان کا70 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے ٹھیکیدار سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور انہوںنے کام بند کر دئیے ہیں اور محکمہ پروانشل بلڈنگ نے ان منصوبوں کے فنڈز کیلئے متعدد بار محکمہ کے اعلیٰ آفسران کو لیٹر لکھے ہیں مگر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی