گجرات میں پاپولیشن ویلفیئر آفس گجرات نے 117یونین کونسلز میں یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا

گجرات (جی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق ضلع گجرات میں پاپولیشن ویلفیئر آفس گجرات نے 117یونین کونسلز میں یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا ، یوتھ فیسٹیول میں صحت مند بچوں کے مقابلہ جات منعقد کئے گئے ، صحت مند بچوں کے درمیان مقابلہ جات پر یونین کونسل کی سطح پر منعقد کئے گئے جس میں 2سے 3سال کے بچوں نے مقابلہ جات میں شرکت کی ، قواعد کے مطابق تمام بچوں کے اوزان کیے گئے ان کے قدکی پیمائش کی گئی ، خاندان میں بچوں کی پیدائش میں وقفہ بچوں کی تعداد ، بچوں کی ذہنی ، صلاحیت ، جسمانی تندرستی ، شکل و شبہات ، ویکسینشن کارڈ ، برھ سرٹیفکیٹ جیسے پوائنٹ کو نوٹ کیا گیا ۔

کمیٹی نے ہر یونین کونسلز کی سطح پر اول ، دوئم اور سوئم پوزیشن کے اعلانات کیے گئے ، یونین کونسلز سے اول آنے والے بچوں نے تحصیل کی سطح پر ہونے والے پروگرام میں شرکت کی ، اور مقابلہ میں حصہ لیا ، تحصیل کھاریاں میں پروگرام 22ستمبر کو منعقد ہوا ، تحصیل سرائے عالمگیر میں 25ستمبر کو مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ، تحصیل گجرات میں 29ستمبر کو مقابلہ منعقد ہو گا ، تینوں تحصیل کی سطح پر اول آنے والے بچوں کے درمیان ضلع کی سطح پر 6اکتوبر کو ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس گجرات میں مقابلہ کا انعقاد کیا جائے گا ، ان مقابلہ جات میں انچارج فلاحی مراکز ، فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ ، سوشل موبلائزر ، لیڈی ہیلتھ وزٹر نے بھرپور محنت کی اور مقابلہ جات کے انعقاد کو کامیابی سے ہمکنار کیا ، تمام تحصیل آفیسران ، حسن خالد وڑائچ ، افضل چوہدری ، مس عفت کمال نے یونین کونسل کی سطح پر منعقد کیے جانے والے مقابلہ جات کی نگرانی کی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر ملک عرفان شبیر اور ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن عدنان اسلم وڑائچ نے ضلع گجرات میں منعقد کئے جانے والے مقابلہ جات کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی ان مقابلہ جات میں شرکت کی اور اپنے پیغامات میں کہا کہ شعور کی طاقت سے ماں اور بچے کی صحت و تعلیم کو بہتر کر سکتے ہیں ، تعلیم اور صحت کی بہتری سے قوم میں حقیقی تبدیلی کے عمل کو تیز کیا جا سکتا ہے۔