گجرات پریس کلب کا جنرل ہاوس اجلاس وسیم اشرف کی صدارت منعقد ہوا
Posted on July 5, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) گجرات پریس کلب کا جنرل ہاوس اجلاس صدر وسیم اشرف بٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا ، جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، جس کی سعادت احسان اللہ اعظم نے حاصل کی ، جبکیہ انور حسین بھٹی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی جنرل سیکرٹری اعجاز احمد شاکر نے سابقہ اجلاس کی کاروائی پڑھ کر سنائی جس کی ہائوس نے متفقہ طور پر منظوری دی ، صدر وسیم اشرف بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات پریس کلب کی فلاح و بہبود کیلئے ہم سب متحد ہیں ، اور سازشی عناصر کے تمام اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہو گئے ، پریس کلب میں اتحاد و اتفاق اور جمہوری عمل کو روکنے کی تمام تر مذموم سازشیں دم توڑ چکی ہیں ، اور آئندہ کسی کو بھی پریس کلب کے منافی حرکتیں کرنے کی جرات نہیں ہو گی ، صدر نے بتایا کہ کلب کی کرسیوں کی نئی پوشش ن لیگ کے راہنما جاوید بٹ کے تعاون سے مکمل ہو چکی ہے پریس کلب میں آزادی صحافت کا عالمی دن منایا گیا۔
صحافیوں کی تربیت کے لیے یونیورسٹی آف گجرات کے اشتراک سے تین روزہ ورکشاپ منعقد ہوئی ، صدر نے اعلان کیا کہ آئندہ بھی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد جاری رہیگا ، قبل ازیں گجرات پریس کلب کے ارکان زمان مغل کی والدہ محترمہ جاوید اختر بٹ کی والدہ محترمہ ، سجیل خان کے ماموں جان ، حکیم وحید اختر ثنائی کے والد مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ، اس موقع پر آئینی کمیٹی کے چیئرمین بشارت لودھی نے آئین میں مجوزہ ترامیم ہائوس کے سامنے پیش کیں ، جن میں سے بیشتر کی موقع پر ہی منظوری دیدی گئی ، اس موقع پر محمد یونس ساقی ، مقبول الٰہی بٹ ، منظور بہزاد بٹ ، مرزا منیر حسین ، عبدالستار مرزا ، محمود اختر محمود ، اسلم بٹ ، وحید مراد مرزا ، سید عرفان جعفری ، ذیشان ذوالفقار ، محمد سجیل خان، ظہیر مرزا ، ارشد علی ، نوازش علی نوازش ، مرزا محمد یونس ، شامی کٹھانہ ، انجم شہزاد ، ندیم اسدی ، ظہیر عباس ملک ، انور حسین بھٹی ، سجاد حیدر ناز ، محبوب عالم ، ایم زمان مغل ، ملک شفقت ، عاصم رضا سید ، فیاض حسین بٹ ، شفقت علی ، محمد یاسین ، امجد فاروق ، زاہد محمود ، ظہیر عباس سندھو ، رانا نذیر ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، صہیب سرور ، مرزا محمد یونس ، ندیم رضا بھٹی بھی شریک تھے۔