گجرات کی اعلیٰ شخصیات مسلم لیگ میں شامل ہو رہی ہیں’ چوہدری ظہور الٰہی

گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری ظہور الٰہی آف صباحت گروپ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں اعلیٰ پایہ کی شخصیات اور اعلیٰ ظرف والے لوگ شامل ہو رہے ہیں۔ ہم نئے شامل ہونے والی شخصیات کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن ریکارڈ سیٹیں جیتے گی۔ پٹرول اور سی این جی سستا کرنے سے زرداری عوام کے دل نہیں جیت سکتے۔ عوام اب ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

چوہدری ظہور الٰہی نے کہا کہ ضلع گجرات میں مسلم لیگ سب سے زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کے اتحاد سے ن لیگ کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ تحریک انصاف سے بھی ن لیگ کو کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندحکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔