گجرات کی حبریں 27-01-2013

سابقTMO عرفان سلیم بٹ کی ہمشیرہ، خاور بشیر بٹ کی کزن گذشتہ روز انتقال کرگیئں
گجرات (جی پی آئی)سابقTMO عرفان سلیم بٹ کی ہمشیرہ، خاور بشیر بٹ کی کزن گذشتہ روز انتقال کرگیئں مرحومہ کا جھنازہ ان کی رہائش گاہ گلبرگ کالونی گجرات سے3بجے اٹھایاجائے گا اور نماز جنازہ قبرستان خواجگان میں ادا کی جائے گی دوست احباب سے شرکت کی استدعا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جشن عید میلادالنبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں رانا مشرف علی ناز کی رہائش گاہ پر خصوصی محفل منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی )جشن عید میلادالنبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں رانا مشرف علی ناز کی رہائش گاہ پر خصوصی محفل منعقد ہوئی جس کی صدارت ممبر نذریاتی کونسل حکونت پاکستان پیر سید احمد شاہ گجراتی نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی پروفیسر سید سرفراز حسین جافری تھے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیر سید احمد شاہ گجراتی نے کہا کہ جس گھر میں نبی پاک صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا میلاد منعقد ہوتا ہے وہاں اللہ پاک کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں ۔نبی پاک صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا میلاد ہی انسانیت کی معراج ہے ۔کیونکہ نبی پاک صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی آمد سے دنیا میں رحمت چھا گئی یور اندھیروں کا خاتمہ ہوا انھوں نے کہا کہ جو لوگ نبی پاک صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کامیلاد مناتے ہیں وہ دنیاو آخرت میں کامیابی حاصل کر تے ہیں رانامشرف ناز اور ان کے ساتھیوں کوا خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے تقریب کا انعقاد کیا اللہ ان پر رحمتیں نازل کرے گا ۔پروفیسر سرفراز حسین جافری کے کہاکہ تمام مسالک نبی پاک صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی مناتے ہیں ہمیں بھی اس سلسلہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا مشرف ناز نے کہا کہ نبی پاک صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی پوری کائنات منارہی ہے اور ہم بھی اس خوشی میں شریک ہیں اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔جن میں سید الطاف عباس کاظمی ۔سید آصف رضا نقوی ۔سر سید رضوان علی شاہ نجیب اشرف چیمہ ۔سید علی ابرار جوڑا۔ حکیم سید مسعود مشدی ۔سید مشکور مہندی زیدی ۔ثنااللہ بٹ ۔شیخ عرفان پرویز۔خالک محمود ۔صحیب سرور ۔ڈاکٹر رزاق احمد غفاری۔ شیخ عرفان ۔شیخ ابوبکر ۔راناملازم حسین ۔ مولاناانتظار مہندی ودیگر موجود تھے ۔اس موقع پر وزنی کیک کاٹا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
راجہ عمر آفتاب کی رہائش گاہ پر سالانہ محفل میلادنبی پاک صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی )راجہ عمر آفتاب کی رہائش گاہ پر سالانہ محفل میلادنبی پاک صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی ۔ جس میں تلاوت قرآنِ پاک قاری بلال احمد صدیقی نے پیش کی ہدیہ نعت حافظ جبار اور مظہر عزیز بٹ نے پیش کیا نقابت کے فرائض خاور بشیر بٹ نے سر انجام دیے اس موقع پر علامہ محمد آصف صدیقی نے خصوصی خطاب کیا ۔محفل میں رئوف بٹ ۔بلال زاہد ۔طارق محمود ۔محمدجاوید۔وقارحسین ۔محمدعارف ۔محمدریاض۔علی آفتاب ۔عثمان آفتاب ۔ محمدحسین۔ سیدضیغم عباس شاہ ۔اعجازحسین۔حاجی آفتاب احمد۔راجہ پرویز۔راجہ ذوالفقار ۔راجہ شہزاد ۔عبدالرحمن۔ محمدحنیف بٹ ۔مِرزا امتیاز۔ نئیربٹ۔ سلمان خاور بٹ ۔حسن بٹ ودیگر موجودتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے مبارک موقع پرصاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری اور دیگر کی زیر صدارت شب بیداری ہوئی
گجرات (جی پی آئی)عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے مبارک موقع پر آستانہ عالیہ غو ثیہ فضیلہ کھپڑانوالہ شریف میں صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف کی زیر صدارت شب بیداری ہوئی ۔اور نماز ِفجر کے بعد عظیم الشان محفل پاک منعقد ہوئی ۔محفل پاک فخر القراء نجم القراء قاری شفقت اللہ قادری پرنسپل جامعہ غوثیہ فضلیہ کھپڑانوالہ شریف تلاوت قرآن پاک سے ہواجس کے بعد صاحبزادہ پیر سید رُخسار الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی رالحسینی المعروف ابن فضل نے حضور اکرمۖکے مبارک دن کی نسبت سے اپنی نئی نعت سناکر حاضرین پر سحر طاری کر دیاگیابعدازاں مظہر عزیز قادری اور محمد احسان قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا۔تلاوت ونعت کے بعد درودوسلام کا نذرانہ پیش کیا گیاجس کے بعد صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی نے خصوصی دعائیں کیں ۔اور لنگر شریف تقسیم کیا۔اس موقع پر حضرت علامہ سید فیض الحسن شاہ ۔حضرت علامہ محمد مظفر نقشبندی ۔صاحبزادہ پیر سید مبشر اعجاز شاہ ۔صاحبزادہ سید عاشر حسین بخاری ۔چوہدری محمد رشید ریٹائر ڈ انسپیکٹر پولیس ۔پنجاب نعت کونسل کے جنرل سکریٹری عامر چوہدری ۔سکریٹری اطلاعات ڈاکٹررزاق احمد غفاری۔ بشیر احمدقادری ۔حافظ امجد قادری ۔بابرقادری ۔محمدکلیم قادری ۔ابوبکرقادری ۔محمدرضوان۔محمدعلی ۔محمدیونس ۔عمران علی قادری ۔نذیر احمد۔محمدعابد۔امجد علی۔ محمدوقار ۔نثاراحمد۔غلام رسول ۔غلام محمدقادری ۔نصیر احمد ۔محمد شریف ۔بشیر احمد۔ وقاراحمد چوہدری ۔حاجی نذیر محمد ۔مولوی محمد احسان ۔محمدولائیت۔ محمدوارث قادری ۔نوید احمد۔منیر احمد ۔تنویر احمد ۔وسیم اختر ۔نسیم احمد۔محمدبشیر۔ثمروزاکرم۔محمداکرم۔ریاض احمد۔نواز احمد ۔مہرعبدالنویدقادری ۔منیراحمدقادری ۔وقارعالم۔محمداکبر۔افضال احمد۔محمدعدنان ۔کاشف علی ودیگرسینکڑوں پیر بھائی مریدوں اور عقیدت مندوں کے علاوہ قریبی دیہات کے کثیر افرادبھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے عید میلاد النبیصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے موقع پر شاندار انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے
گجرات( جی پی آئی)ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے عید میلاد النبیصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے موقع پر شاندار انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے ، خصوصاً DPO راجہ بشارت علی ،DCOنوازش علی ، ایڈمنسٹریٹر سمیر سعید کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دن رات کام کیا اور امن وامان قائم رہا ،۔ انہوں نے حسینیہ ٹرسٹ کی انتظامیہ کوبھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لئے جلوس کا استقبال کیا اور شرکاء کے گلوں میں ہار پہنائے ، اگر اسی طرح تمام مسالک مل کر کام کریں تو معاشرہ میں امن و امان کا قیام یقینی ہو سکتا ہے ، انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
سالانہ محفل بسلسلہ عرس سید پیر سید گل حسین شاہ وآستانہ عالیہ موجوکی منعقد ہوئی
گجرات( جی پی آئی) سالانہ محفل بسلسلہ عرس سید پیر سید گل حسین شاہ وآستانہ عالیہ موجوکی منعقد ہوئی ، تقریب عرس کی صدارت صاحبزادہ پیر منصور الحق آوانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ آعوان شریف و مہمدہ شریف نے کی جبکہ صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی رونق محفل تھے ، تلاوت کلام نور سے عرس کی سالانہ محفل کا باقاعدہ آغاز ہوا ، مختلف نعت خوانوں سے بارگاہ رسالت نذرانہ عقیدت پیش کیا ، شہر گجرات کے معروف ثناء خوان رسول محمد عارف شاہد گوندل نے بطور مہمان ثناء خوان حاضری کا شرف حاصل کیا ، نقابت کے فرائض معروف نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے ادا کیے ، عرس سعید کے تمام امور کی انتظامات کی نگرانی پیر سید عرفا ن شاہ کر رہے تھے ، قاری رفاقت علی نے ختم شریف پڑھا ، سجادہ نشین دربار ہٰذا عرس پاک اس روح پرور محفل میں گجرات کی معروف دینی ، سیاسی ، سماجی شخصیات نے شرکت کی ، جن میں سابق مشیر وزیر اعظم نوابزادہ غضنفر علی گل ، اظہر حسین شاہ ، سابق ممبر ضلع کونسل ملک طارق ، ثناء اللہ ایڈووکیٹ ، فخر ربانی نوشاہی سمیع اللہ شاہ ، عمران شاہ ، صاحبزادہ دلدار اختر ، حاجی محمد اقبال باوا ، میاں جمال صفدر ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، صاحبزادہ نثار احمد ، محمود شاہ و دیگر نے شرکت کی ، آخر میں زیب سجادہ آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے مریدین کے ساتھ ساتھ ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن ت بازار کو بہت خوبصورتی کیساتھ سجایا گیا
گجرات( جی پی آئی)انجمن ت بازار کو بہت خوبصورتی کیساتھ سجایا گیا ، آخر میں تمام عالم اسلام کے مسلمانوں ، استحکام پاکستان ،ملک میں سلامتی کی خصوصی دعائوں کیساتھ یہ روحانی محفل پاک اختتام پذیر ہوئی ، اس محفل پاک میں کٹڑہ بازار کے معروف تاجران مرزا عدیل جرال نے محفل پاک کے تمام انتظامات کی نگرانی کی ۔ اس موقع پر مرزا الیاس جرال صدر کٹڑہ بازار نے تمام معزز مہمانوں اور تاجران کا محفل پاک میں شرکت کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدر پر یس کلب کھا ریاں زما ن احسن کے ما مو ں کی و فا ت پر معز زین کا اظہا ر تعزیت

گجرات (جی پی آئی)صدر پر یس کلب کھا ریاں زما ن احسن کے ما مو ں کی و فا ت پر معز زین کا اظہا ر تعز یت ۔تفصیلا ت کے مطا بق صدر پر یس کلب کھا ریاں زما ن احسن کے ما مو ں کی و فا ت پر معز زین نے اظہا ر تعز یت کی۔اظہا ر تعز یت کر نے والوں میں پا کستا ن ٹیلی ویژن یور پ کے نما ئند ہ ز اہد مصطفی اعوان ، سینیئر صحا فی عز یز الر حمن مجا ہد ،صحا فی سید تنو یر نقوی ، صحا فی عمر فا رو ق اعوان ،طا رق مصطفی اعوان شامل تھے اور دعا کی کے اللہ تعا لی مر حو م کو جنت الفر دوس اعلی مقا م عطا فر ما ئے اور لو احقین کو صبر جمیل عطا فر ما ئے ۔آمین ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔