گجرات کی خبریں (جی پی آئی)11-01-2013

اسینڈ انسٹی ٹیوٹ آف پروفیشنل سٹڈیز بھمبر روڈ گجرات کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی

گجرات (جی پی آئی)اسینڈ انسٹی ٹیوٹ آف پروفیشنل سٹڈیزبھمبر روڈ گجرات کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ، ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر اور صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے اپنے دست مبارک سے افتتاح کیا۔

اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی ، جن میں جنرل سیکرٹری سٹیزن فرنٹ خاور بشیر بٹ گولڑوی ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، صاحبزادہ عبدالرحمن آوانی ، سجیل خان ، میاں جمال صفدر ، پرنسپل فیاض احمد ، چیف ایگزیکٹو قیاس الملک ، محمد فرقان حمید ، چوہدری نصر اللہ خاں مکیانہ ، چوہدری اعجاز احمد چیلیانوالہ ، چوہدری سکندر حیات پیروشاہ ، چوہدری احتشام الحق پیروشاہ ، چوہدری امتیاز احمد خونن ، لفٹینٹ حسیب افتخار ، چوہدری شمشیر افتخار ، راجہ حبیب و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے کہا کہ محنت سے انسان دنیا میں مقام بنا سکتا ہے ، اور نیک اولاد اللہ تعالی کی طرف سے انسان کیلئے انعام ہوتا ہے ، فیاض احمد کیلئے یہ بات خوش آئند ہے کہ ان کی اولاد نے پاکستان کیلئے کام کرنے کو ترجیح دی ، اور مجھے خوشی ہے کہ اتنا اچھا ادارہ گجرات میں قائم کیا گیا ، آج لوگوں کو مالی طور پر مشکلات کا سامنا ہے ، ایسے میں اپنی جیب سے کم خرچ میں لوگوں سہولیات فراہم کرنا خوش آئند ہے۔

حاجی ناصر محمود نے جب ایم پی اے کی حیثیت سے حلف اٹھایا تو سب سے پہلے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ نواز شریف میڈیکل کالج کی ضرورت ہے نہ کہ وزارت کی ، اربوں روپے کے پراجیکٹ محکمہ تعلیم میں جاری ہیں ، ہر کام میرٹ پر ہو رہے ہیں ، حاجی عمران ظفر نے کہا کہ ہم مبارک باد پیش کرتے ہیں ، صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی نے کہا کہ محمد فیاض اور ان کے صاحبزادے مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے شاندار ادارہ بنایا ہے ، ادارے کے پرنسپل محمد فیاض نے کہا کہ میں نے ساری عمر تعلیم دیتے ہوئے گزاری ہے اور ساری عمر ٹیوشن نہیں پڑھائی ، بلکہ اپنی اولاد کو ہلال کھلایا ہے ، جب میرے بیٹے نے تعلیم مکمل کی تو اسے سلطنت عمان سے لاکھوں روپے کی آفر تھی لیکن اس نے اہلیان گجرات کی خدمت کو ترجیح بنائی ، چیف ایگزیکٹو چوہدری قیاس الملک نے کہا کہ جب میں نے تعلیم مکمل کی تو گجرات میں سہولیات نہ ہونے کے برابر تھیں اور اعلی تعلیم کیلئے مجھے لاہور جانا پڑا ، تو میں نے ارادہ کیا کہ گجرات میں ایسا ادارہ بنائوں جس میں عوام کو سہولت ہو ، اسی مشن کے تحت میں نے یہ ادارہ قائم کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

الطاف حسین نے اگر اخلاقی جرات ہے تو وہ پاکستان آئے :حاجی عمران ظفر
گجرات (جی پی آئی)ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے اگر اخلاقی جرات ہے تو وہ پاکستان آئے اور عوام کا سامنا کرے ، قائداعظم محمد علی جناح کے خلاف جو بکواس کی گئی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ، میرا یہ سوال ہے کہ کیا ہم اس قابل ہو گئے ہیں کہ قائداعظم محمد علی جناح کی برابری کر سکیں ، اصل میں اس کے اندر کا گند باہر آیا ہے اور محب وطن پاکستانیوں کو بہت تکلیف ہوئی ہے ، کہ پاکستان کے آئین اور پاکستان کے خلاف جس طرح بولا گیا ہے ، قابل مذمت ہے ، جب قائداعظم محمد علی جناح نے برطانیہ کا پاسپورٹ حاصل کیا تھا اس وقت تو پاکستان نہیں بنا تھا ، انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ اور احتجاج سے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچے گا ، ملک کو اکھاڑا بنایا جا رہا ہے ، اور ہم اس کی اجازت نہیں دینگے ، حکومت پنجاب لانگ مارچ کو روکنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ، لیکن اگر خلاف قانون کوئی بات کی گئی تو اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جی پی آئی کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر رزاق احمد غفاری منعقد ہوا
گجرات (جی پی آئی)جی پی آئی کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر رزاق احمد غفاری منعقد ہوا ، جس میں سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ، اجلا س میں سید آصف رضا نقوی ، رانا مشرف علی ناز ، خاور بشیر بٹ گولڑوی ، شیخ محمد ادریس ، عامر چوہدری ، ذوالفقار علی ، ضیاء سید ،یاسر احمد وریاء ، اورنگزیب عالمگیر شاکر ، عمران کمبوہ ، عدیل انور و دیگر نے شرکت کی اور کہا گیا کہ یہ واقعہ افسوس ناک ہے جس میں صحافیوں کی قیمتی جانیں کا ضیاع ہوا ہے ، حکومت صحافیوں کے تحفظ فوری اقدامات کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صاحبزادہ سید ذوار حسین بخاری آستانہ عالیہ کھیپڑانوالہ شریف نے شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے لاہور میں خصوصی ملاقات کی
گجرات (جی پی آئی)صاحبزادہ سید ذوار حسین بخاری آستانہ عالیہ کھیپڑانوالہ شریف نے شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے لاہور میں خصوصی ملاقات کی اور ملاقات کے دوران آستانہ عالیہ کھیپڑانوالہ شریف کی طرف سے خصوصی سلام پیش کیا گیا ، اور 14جنوری کو ہونے والے لانگ مارچ میں خصوصی شرکت کا اعلان کیا گیا ، ملاقات میں صاحبزادگان اور منہاج القرآن کے فاضلین نے بھی شرکت کی اور شیخ الاسلام کا دست بازو بن کر بھرپور طریقہ سے جدوجہد کرنے کا اعلان کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کی
گجرات (جی پی آئی)ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کی ہے جس میں یک بعد دیگر ہونے والے دھماکوں میں سینکڑوں قیمتی جانیں لقمہ اجل بنی ہیں اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ، کہ انسانی جانوں کو اس طرح ضائع کرنے والے درندہ صفت افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، رانا مشرف علی ناز نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اہل تشیع کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سانحہ کوئٹہ کے خلاف حسینیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ
گجرات (جی پی آئی)سانحہ کوئٹہ کے خلاف حسینیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ، تفصیلات کے مطابق نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ حسینیہ سے احتجاجی جلوس برآمد ہوا ، جس کی قیادت صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور وڑائچ ، جنرل سیکرٹری پروفیسر سرفراز جعفری ، میر جواد حسین جعفری ، صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی ، علامہ آغا مبارک علی موسوی ، علامہ سید عابد حسین جعفری نے کی ، اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شعیان حیدر کرار کا یہ اجتماع ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہے اور حکومت کی بے حسی و نااہلی پر غم و غصے کا اظہار کرتا ہے ، ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ اور نسل کشی کی مہم اور حکومتی روایہ تشویش ناک ہے ، دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دی گئی ہے ، کراچی میں ایک شخص کے قتل پر چیف جسٹس آف پاکستان ایکشن لیتے ہوئے قاتل کی دنیا بھر سے گرفتاری کیلئے کام شروع کر دیتے ہیں اور دوسری طرف سینکڑوں شعیان حیدر کرار شہید ہو رہے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ، حکومت اس سلسلہ میں اقدامات کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھتہ خور مافیا کی طرف سے قائداعظم محمد علی جناح کی ذات پر کیچڑ اچھالنے مذمت کرتے ہیں :ملک قیصر محمود
گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل گجرات کے نائب صدر ملک قیصر محمود نے کہا ہے کہ بھتہ خور مافیا کی طرف سے قائداعظم محمد علی جناح کی ذات پر کیچڑ اچھالنے مذمت کرتے ہیں ، اور اسے پوری قوم کی تذلیل سمجھتے ہیں ، کیونکہ قائداعظم محمد علی جناح نے جب برٹش پاسپورٹ حاصل کیا تھا تو اس وقت ملک میں برطانیہ کا قانون رائج تھا ، اور پاکستان نہیں بنا تھا ، الطاف حسین قائداعظم محمد علی جناح پر الزام تراشی کر کے کیا ثابت کرنے چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستان قائداعظم کی شخصیت پر الزام تراشی برداشت نہیں کر سکتا ، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے الزامات لگانے والے بھتہ مافیا کی مذمت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رانا مشرف علی ناز نے میاں نواز شریف کے بھائی کی وفا ت پر اظہار تعزیت کیا
گجرات (جی پی آئی)ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے بھائی میاں عباس شریف کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ضلع میںزراعت کی بہتری کے منصوبوں پر م245.072ملین روپے خرچ کئے جا چکے ہیں:ڈی سی او
گجرات (جی پی آئی)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر نوازش علی نے کہا ہے کہ ساڑھے چار سال کے دوران ضلع میںزراعت کی بہتری کے منصوبوں پر م245.072ملین روپے خرچ کئے جا چکے ہیںاور ان تمام پراجیکیٹس کو مکمل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت کسانوں کو 405ٹریکٹرز پر 81ملین روپے سبسڈی دی گئی ہے۔ 7.234ملین روپے سے 33ویجیٹیبل ٹنلز کی تنصیب کی گئی ہے جبکہ 72ایکڑ رقبہ پر باغات کی کاشت پر 1.15ملین روپے اخراجات ہوئے۔ 67.1ملین روپے سے کھالہ جات اور دیگر آبپاشی کے منصوبے مکمل کئے گئے۔ ڈی سی او نے کہا کہ ضلع بھر میں جانوروں کی مصنوعی نسل کشی پر 0.439ملین روپے، دودھ کی بہتر پیداوار کے لئے585ٹن مفت ونڈا کی تقسیم پر11ملین روپے، مویشوں کے علاج کے لئے 12.630ملین روپے خرچ کرکے 10لاکھ سے زائد مویشوں کی ویکسینیشن اور دیگر ادویات فراہم کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ نو ویٹرنر ی ڈسپینسریوں کی مرمت پر 2.3ملین روپے کے اخراجات ہوئے اسی طرح آبپاشی کے لئے ٹیوب ویلز کی کارکردگی بہتر بنانے اور دیگر منصوبوں پر 62.230ملین روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ڈی سی او نوازش علی نے بتایا کہ کسانوںکو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے متعد د منصوبوں پر کام جاری ہے تاکی زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے۔