اسلام آباد: (جیو ڈیسک) امریکی خصوصی نمائندے مارک گراسمین آج تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ سلالہ حملوں کے بعد امریکی خصوصی نمائندے کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا۔
ذرائع کے مطابق تین روزہ دورے کے دوران مارک گراسمین پاکستان کی اعلی عسکری اور سیاسی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے پارلیمنٹ کی سفارشات پر تفصیلی بات چیت ہو گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈرون حملوں سمیت پاک امریکہ تعلقات کی تشکیل نو پربھی بات ہو گی۔ گراسمین آخری مرتبہ اکتوبر2011 میں پاکستان آئے تھے۔