گریبان کسی کا نظریں ہماری

Raja-Zardari-Iftikhar

Raja-Zardari-Iftikhar

یہ حقیقت ہے کہ گریبان کسی کا بھی ہوتو اِس میں نظریں گڑا کر دیکھنے کا لطف اور مزا ہی کچھ اور ہوتا ہے مگر ہم یہ سب کرنے سے پہلے ذرا سی دیر کے لئے یہ سوچ لیں کہ ہم جو کر رہے ہیں کیا یہ ٹھیک ہے..؟ اِسی طرح کوئی ہمارے گریبان میں بھی تو جھانک سکتا ہے ..؟ پھرسوچیں یہ کتنی بُری بات ہوگی..؟ بہرحال..!آج جس طرح ہماری ملکی سیاست میں عملی طور پر گریباں گیر سیاست کا مزاج بن گیا ہے اگر پچھلی تیں دہائیوں میں دیکھا جائے تو ایسی سیاست کا نہ تو کہیں تذکرہ ملتا ہے اور نہ ہی کوئی عمل دِکھائی دیتا ہے۔

مگر معلوم نہیں اِن دِنوں ہماری ملکی سیاست میں ہمارے سیاستدانوں میں سیاسی میدان میں گودنے والے اپنے حریف سیاستدانوں کے گریبان پکڑنے اور اِن کے گریبانوں میںہاتھ ڈالنے کا رجحان خدا جانے کہاں سے گُھس آیا ہے کہ اِنہوں نے ایساکرنا اپنے لئے ایک فیشن بنا لیا ہے اور اِس جنون میں ہمارے جو سیاستدان مبتلاہیں وہ بے محل ایساکرنا اپنے لئے فخر سمجھنے لگے ہیں اور اکثر موقعوں پر تو یہ بھی دیکھنے اورسُننے میں آیا ہے کہ ہمارے فلاں نامی گرامی سیاستدان نے بے خطر اور بے حیائی کا بُرقع اپنے منہ پرڈال کر اپنے سامنے والے مخالف سیاستدان کے گربیان میں ہاتھ ڈال کر اِسے نہ صرف زبانی کلامی بلکہ لتن مکن اتنا لتاڑاکے ایسا لگا کہ جیسے یہ اِس موقع کی برسوں سے تلاش میں تھاجو موقع آج اِس کے ہاتھ آگیا ہے اَب ایسے میںایک طرف ہمارے ایوان ہیں کہ جو سیاستدانوں کے اِنہی رویوں کی وجہ سے مچھلی بازار بن گئے ہیں ۔

Opposition Party

Opposition Party

اِس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں ہمارے منتخب نمائندے عوامی اور ملکی مسائل کو اہمیت دینے کے بجائے ہمارے یہی اراکین پارلیمنٹ اپنے ذاتی مسائل کے حل کے لئے آوازیں اُٹھانا اپنی عافیت سمجھنے لگے ہیں اور اگر اِنہیں اِس سے ذرابھی فرصت ملتی ہے یا کوئی موقع ملتاہے تو یہ اپنے مخالف جماعتوں (اپوزیشن سمیت دیگرپارٹیوں )کے رہنماؤں کی کردارکشی کرنے کا بھی کوئی لمحہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ہیں اِس پر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہی وجہ ہے کہ آج ہمارے ایوان عوامی اور ملکی مسائل سے چھٹکاراگاہ بننے کے بجائے مچھلی بازار بن گئے ہیںجہاں سے ذاتی اور فروعی سیاست کا تعفن اٹھتامحسوس کیا جاسکتا ہے۔

الزامات لگانے اور اِنہیں دھونے دھولانے اورمٹانے کا سلسلہ کب اور کس تہذیب میں نہیں ہورہاہے یہ تو ازل سے ہی جاری ہے اور جب تک یہ دنیا قائم ہے اِنسان اپنی اِس روش سے نہیں نکل سکتے ہیں مگر اَب ایسابھی نہیں ہوناچاہئے کہ کسی پر الزامات بھی لگائے جائیں اور جب کوئی اِس پر اپنی صفائی میں کچھ بولناچاہئے تو اِس کی سُنی بھی نہ جائے اور نہ صرف خود سُنے پر آمادہ ہواجائے بلکہ اگر کوئی اور بھی سُننا چاہئے تو اُسے بھی روک دیاجائے آج ایساہی بہت کچھ ہمارے یہاں ہونے لگاہے اِس پر ہم یہ کہئے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں کہ شائد ابھی تک ہمیں دنیا میں جینے اور چلنے کا سلیقہ ہی نہیں آیاہے اور آج بھی ہم ذراذراسی بات کو برداشت کرنے کے بجائے اِسے رائی کا پہاڑ بناڈالنے کی جس قسم کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہیں اگرآج ہم وقت کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے اتناہی وقت کسی مثبت کام یا سوچ کے لئے وقف کردیتے تو ممکن ہے کہ ہم اور ہماراملک بھی اُس اُوج ثریا پر پہنچ چکا ہوتا جہاں پہنچ کر دنیا کے دیگر ممالک کے لوگ ہمیں وہاں سے منہ چِڑھا چِڑھا کر ہماری بے حسی اور بے بسی کا مزاق اڑارہے  ہیں مگر ایک ہم ہیں کہ ہمیں اپنی اِس بے عزتی کا ذرابھی احساس نہیں ہورہا ہے اور ہم پھر بھی یہ نہیں سوچ رہے ہیں کہ ہم ایسا کیوں نہ کچھ اچھا کریں جو ہماری ذات اور ہمارے ملک کے حق میں بہترہو مگرہم تو بس وہی کرنے پر بضدہیں جیساہمارے سامنے والاکررہاہے بھلے سے وہ بُراہی کیوں نہ کررہاہوہم اِس کی تمیز کئے بغیرویساہی کرنے پر تلے بیٹھے ہیں جیسا ہمارے سامنے والا کر رہا ہے۔

PML (N)

PML (N)

اَب اِسے ہی دیکھ لیجئے کہ پچھلے دنوں مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنمااور پارلیمنٹ میں قائد حزبِ اختلاف کی اہم ذمہ داری نبھانے والے لیڈر چوہدری نثارعلی خان شوکت خانم میموریل ہسپتال کے بانی اور تحریک انصاف پاکستان کے سربراہ عمران خان سے متعلق کس طرح لب کشائی کررہے تھے اِس پر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ اِنہیں کسی بھی طور زیب نہیں دیتاہے کہ یہ اتنے بڑے اور پرانے ترین سیاستدان ہوکرسیاست میں نیا نیا قدم رکھنے والے ایک جذباتی عمران خان جیسے نوجوان کی ایک پریس کانفرنس سے یوں آگ بگولہ ہوجائیںاور اِن کی سنگ باری کے جواب میں اُسی طرح کی دھول باری کریںجس سے خود اِن کی ذات بھی محفوظ نہ رہ سکے یہ ٹھیک ہے کہ عمران خان ذراجذباتی واقع ہوئے ہیں جو ذرابھر میں اضطراب میں آجاتے ہیں اِن کا یہ رویہ ہماری قوم کے لئے کوئی نیا نہیں ہوناچاہئے ایساہی کچھ یہ کھیل کے میدان میں بھی کیاکرتے تھے۔

اَب ملکی سیاست میں قدم رکھنے کے بعد بھی اِن کی یہ عادت نہ گئی اور نہ ہی بدلی ہے جبکہ یہاں ہمارا اِنہیں یہ مشورہ ہے کہ عمران خان کو یہ ضرورمعلوم ہونا چاہئے کہ یہ سیاست کا میدان ہے یہاں ہر سیاستدان اِس میدان کا کپٹن ہے یہاں سب کو بڑے سنبھال کراوراپنا ایک ایک قدم پھونک پھونک کررکھنا ہوتا ہے کہیں قدم یا زبان وبیان کی ذراسی لغزش سے سارا سیاسی وقار کنارے بھی لگ جاتا ہے اور ذراسی حکمتِ اور دانش سے سیاسی امیج میں چار چاند کا بھی اضافہ ہوجاتاہے بس یہ بات ہے ہمارے ملک کے اِس سیاسی میدان میںقدم رکھنے والوںکی اپنی سوچ اور اپنے رویوں کی جواِنہیں کس طرح استعمال کرتے ہیں۔

اَب آخر میں یہاں ہم ایک بار پھر اُسی گریبان کا تذکرہ کریںگے جس کا ذکرہم مندرجہ بالاسطور میںکرچکے ہیں یعنی یہ کہ ہمارے سیاستدانوں کو چاہئے کہ وہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ضرور پر تولیںمگر اپنے سیاسی و اخلاقی اور تہذیبی رکھ رکھاؤ کے بدولت وہ انتخابی معرکہ آرائی میں کچھ کردکھانے کا جذبہ لے کر میدانِ سیاست میں کودیں کسی کے گریبان میں کم ازکم اِس طرح تو اپنی نظریں نہ گڑائیں اور نہ ہاتھ بڑھائیں کہ کسی کی عزت تار تار ہوجائے اور یہ اِسے اپنا اپنا عظیم سیاسی معرکہ تصورکرتے ہوئے اِس خوش گمانی میں مبتلارہیںکہ اِن کے اِس فعلِ شنیع سے عوام اِن کے ساتھ ہولیں گے اور آئندہ اقتدار اِنہی ک
ہوگا حالانکہ ایسا کچھ ہرگز نہیں ہے کہ عوام اِن سیاستدانوں کے کسی ایسے عمل سے خوش ہیں یاہوں گے جس میںیہ سیاستدان محض اپنی بات منوانے کے خاطر اپنے مخالف کے گربیان کی دھجیاں بکھیریںاور کیایہ اچھانہ ہوکہ ہمارے سیاستدان اور ہم کسی کے گربیان میں نظریں گڑانے اور ہاتھ بڑھانے کے بجائے اپنے اپنے گربیانوں میں جھانکنے کی عادت بنالیں اور اپنی اپنی اصلاح خودکرنے کی کوشش کریں۔ تحریر: محمد اعظم عظیم اعظم