گزشتہ روز سنگت فائونڈیشن اور فافن کے زیر اہتمام ووٹر ڈے منایا گیا
Posted on October 18, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) گزشتہ روز سنگت فائونڈیشن اور فافن کے زیر اہتمام ووٹر ڈے منایا گیا ، جس میں عوام کو ووٹ کی اہمیت اور اندراج کے متعلق شعور پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ، پروگرام آفیسر سنگت فائونڈیشن مس سعدیہ الیاس نے خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کا اندراج لازمی کرانا چاہیے کیونکہ ووٹ کاسٹ کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے ، خاص کر خواتین کے ووٹ ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں ، ووٹ ڈالنے سے جمہوریت مستحکم ہوتی ہے ، ووٹ کا صحیح استعمال کیا جائے تو ایماندار اور مخلص لیڈر شپ سامنے آتی ہے ، جو لوگوں کے مسائل حل کرتی ہے ، اور خواتین ہمارے معاشرے کا تقریباً54%فیصد ہیں ، اس لیے خواتین کے ووٹ کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے ، بریفنگ کے بعد ووٹر ڈے کی مناسبت سے آگاہی واک بھی کی گئی ، جس میں حلقہ تعلقاتی گروپ کے ارکان اور شرکاء نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے ، جس پر ”ووٹ کا اندراج ، کل نہیں آج ” خواتین کے ووٹ ملکی تقدیر بدل سکے ہیں ، اور ” ووٹ کا صحیح استعمال ملکی خوشحالی کی ضمانت ہے ، ایسے نعرے لکھے تھے۔
حلقہ تعلقاتی گروپ کے ارکان نے ووٹ کے اندراج کے حوالے سے رہنمائی پمفلٹ بھی تقسیم کیے واک میں میڈیا ،سول سوسائٹی سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر ماجد شریف ڈوگر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر عبدالغفار نے خصوصی طور پر شرکت کی ، حلقہ تعلقاتی گروپ کے ممبران افتخار بھٹہ ، عبدالرزاق غفاری ، اشتیاق احمد کھوکھر ، محمد آصف بٹ ، حبیب لطیف ، احسن مسعود اور ملک سعید سمیت دیگر ممبران بھی شامل تھے ، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر سنگت عمانوایل نعیم ، پروگرام آفیسر بدر احمد سوشل موبلرز ، سعدیہ ارم ، نوشین ارشد اور خاور شہزاد بھی شامل تھے۔