گستاخانہ امریکی فلم، امن جلوس 21اگست2012کو درگاہ حضرت ابو البیان سے نکلے گا

گوجرانوالہ:عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف غیرت ایمانی سے سرشار ہزاروں عاشقان مصطفٰے کا ایک عظیم الشان پر امن جلوس آج 21اگست2012کو بعد نماز جمعة المبارک درگاہ حضرت ابو البیان سے نکلے گا جو کہ براستہ جی ٹی روڈ سیالکوٹی دروازے پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا ، جلوس کی قیادت صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی کریں گے۔

جلوس میں کثیر تعداد میں علماء و مشائخ عظام ، قراء و نعت خواں ، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہر طبقہ ہائے فکر سرکت کریں گے ، اس سلسلے میں تنظیم الاسلام علماء کونسل ڈویژن گوجرانوالہ میں ادارہ کے تمام حلقہ جات بھرپور شرکت کریں اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا عملی مظاہرہ کریں گے۔