گستاخانہ فلم بنانے والوں کو سزائے موت دی جائے
Posted on September 15, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ہمارے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم ہماری جانوں سے زیادہ عزیز ہیں آپ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی ذات گرامی ہمارے لیے سرخ لکیر کی طرح ہے جو اس کے پاس بھی آ نے کی جسارت کرے گا تو ہم اپنی جانوں سے گزر جائیں گے گستاخانہ فلم بنانے والوں کو سزائے موت دی جائے کسی گستاخ رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کو اس دنیا میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔
ان خیالات کااظہار رومان رضا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے آپ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی ذات گرامی ہمارے لیے سب سے بڑھ کرہے اور اس ذات کیلئے ہم اپنی جانوں سے بھی گریز نہیں کرینگے آپ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی آپ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی ذات ہمارے لیے سرخ لکیر کی طرح ہے جو اس کے پاس بھی آنے کی جسارت کرے گا ۔
تو ہم اپنی جانوں سے گزر جائیں گے اور اس گستاخ رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کو جہنم واصل کر کہ ہی دم لیں گے انہوں نے کہاکہ ہم امریکہ میں بننے والی گستاخانہ فلم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور امریکی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گستاخانہ فلم بنانے والے ناپاکوں کو سزائے موت دی جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم ان ناپاکوں کیساتھ ساتھ امریکہ کو بھی زندہ درگور کر دیں گے ۔