پاکستان تحریک انصاف نے گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف جمعہ کے روز ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ فلم کے خلاف ملک بھر میں پر امن احتجاج کیا جائے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ فلم اسلام کے خلاف گھنانی سازش ہے جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ عمران خان نے عوام سے اپیل کی احتجاج کی آڑ میں ملکی املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔