گستاخانہ فلم کھلی دہشت گردی ہے ، مسلمان اپنے آقا کے ناموس کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے: قاری محمد احسان

گجرات (جی پی آئی) گستاخانہ فلم کھلی دہشت گردی ہے ، مسلمان اپنے آقا کے ناموس کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے ، ان خیالات کا اظہار نامور عالم دین قائد اہلسنت حضرت علامہ قاری محمد احسان قادری خطیب اعظم دولت نگر نے جامعہ مسجد انوار مدینہ بازاروالی دولت نگر میں خطیب ذیشان حضرت علامہ قاری احمد میاں ملتانی کی طرف سے تحفظ ناموس رسالت کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں کیا ، صدارت ناظم اعلیٰ جامعہ تبلیغ الاسلام دولت نگر مولانا قاری مختار احمد نوشاہی نے کی ، نامور ثناء خوان مصطفی قاری محمد شفیع نوشاہی جنرل سیکرٹری پریس کلب دولت نگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا امریکہ ٹیری جونز جیسے دہشت گردوں کی سرپرستی چھوڑ دے علامہ قمر عباس بغداری نے کہا کہ امریکہ اور اس کے حواری یہود و ہنود گستاخانہ فعل پر مسلمانوں کا رد عمل دیکھ لے مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں ، مگر ناموس مصطفی پر آنچ برداشت نہیں کر سکتے ، علماء اہلسنت نے اعلان کیا گستاخانہ فلم کے خلاف 21ستمبر بروز جمعتہ المبارک پریس کلب دولت نگر کی زیر نگرانی عظیم الشان ریلی جنوبی مسجد دولت نگر سے نکالی جائے گی ، جو جامع مسجد حنفیہ غوثیہ اڈا والی دولت نگر سے ہوتی ہوئی پریس کلب دولت نگر چوک پر اختتام پذیر ہو گی ، جہاں علماء اہلسنت خطاب فرمائیں گے ، تقریب میں علامہ محمد اکرم نوری علامہ محمد فاضل ، مولانا محمد افضل چشتی ، مولانا قاری محمد یعقوب ، مولانا قاری نور خاں ، طارق ضیاء ، چوہدری وسیم عباس اور دیگر علاقائی تنظیمات کے نمائندگان موجود تھے۔