کیلی فورنیا (جیوڈیسک)گستاخانہ فلم کے پروڈیوسر کو بینک فراڈ کیس میں ایک سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔کیلی فورنیا کی ڈسٹرک عدالت نے نکولس بیسلے نکولا کے خلاف آٹھ شکایات کی درخواست کی سماعت کی جس میں نکولا نے جعلی نام پر ڈرائیونگ لائسنس اور بینک اکانٹ کھلوانے سمیت چار الزامات تسلیم کئے۔ عدالت نے نکولا کو بینک فراڈ مقدمے میں پیرول قوانین کی خلاف ورزی پر ایک سال کیلئے جیل بھیج دیا ہے۔
عدالتی حکم کے مطابق نکولا کو انٹرنیٹ تک محدود رسائی کی اجازت تھی تاہم اس نے نہ صرف انٹرنیٹ پر رسائی حاصل کی بلکہ بینکوں میں بھی اپنے جعلی نام سے اکاؤنٹ کھلوائے۔