گلوکارہ ریحانہ، انٹرنیٹ پرمقبولیت میں لیڈی گاگا سے آگے

rihanna

rihanna

امریکا کی پاپ اسٹار ریحا نہ نے انٹرنیٹ پر مقبولیت کے حوالے سے لیڈی گاگا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ گیت ان کی سنے جاتے ہیں۔
آپ کو شاید یقین نہ آئے لیکن یہ حقیقت ہے کہ انٹرنیٹ پر ریحانہ کے گیت دو ارب مرتبہ سنے گئے ہیں۔ یوں وہ آگئی ہیں خواتین سنگرز میں پہلے نمبر پران کو یہ اعزاز حاصل کروانے میں ان کے گیت لوڈ فانڈ وی کا بڑا ہاتھ ہے۔
اس سے پہلے یہ اعزاز لیڈی گاگا کے پاس تھا۔ تاہم ریحا نہ ابھی مرد گلوکاروں سے پیچھے ہیں کیونکہ جسٹن بیبر کے گیت انٹر نیٹ پر دو ارب بیس کروڑ مرتبہ سے زائد بار سنے جا چکے ہیں۔ یوں مرد گلوکار ریحانہ سے بازی لے گئے ہیں۔