گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے چلاس بازار میں آگ لگ گئی ، جس نے متعدد دوکانوں سمیت 3گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔پولیس کے مطابق چلاس بازار میں لکڑی کے ایک گودام میں آگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر30 دوکانوں کو بھی جلا دیا ، جبکہ گودام سے متصل تین گھر بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مقامی ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ اتنی شدید تھی کہ اس کے شعلے دور تک دیکھائی دیئے، فائربریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے لیکن تیز ہواوں کی وجہ آگ پر قابو پانے میں مشکلات کاسامنا ہے۔