گلگت میں صبح 6 تا شام 6 بجے تک نرمی

curfew

curfew

پاکستان : (جیو ڈیسک) گلگت میں کرفیو کے نفاذ کا آج پندرہواں روز ہے، آج کرفیو میں صبح 6 تا شام 6 تک کرفیو میں نرمی رہے گی کرفیو میں نرمی کے دوران جیکٹ پہننے، چادر اوڑھنے اور دو یا دو سے زائد افراد کے اکھٹے چلنے پر تاحال پابندی عائد ہے۔

علاقے میں پاک فوج کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی اداروں کو کھول دیا گیا ہے، دفاتر بھی معمول کے مطابق کھل گئے تاہم اسکولوں اور دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔ شہر میں کارباری سرگرمیاں اب بھی متاثر ہیں، شاہراہ قراقرم پر ٹرانسپورٹ بحال ہو گئی ہے۔