گناہ کبیرہ ہو یا صغیرہ اجتناب ضروری ہے ،علامہ عبدالغفور قادری
Posted on April 26, 2012 By Geo Urdu گجرات
کھاریاں : گناہ کبیرہ ہو یا صغیرہ اجتناب ضروری ہے ، علامہ عبدالغفور قادری ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں جماعت اہلسنت کھاریاں کے زیر اہتمام ہفتہ وار درس قرآن کی نشست محترم حاجی محمد معظم کی رہائشگاہ محلہ عالمگیری کھاریاں میں منعقد ہوئی ، اس موقع پر لوگوں کو ایک جم غفیر موجود تھا ، تلاوت و نعت شریف کے بعد جامعہ غوثیہ مظہر الاسلام کے پرنسپل معروف مذہبی سکالر حضرت علامہ مولانا محمد عبدالغفور قادری مدظلہ العالی نے ایک خوبصورت پر معزز اور اصلاحی گفتگو فرمائی علامہ موصوف بے گناہ سے بچنے ، گناہ کبیرہ و صغیرہ کی اقسام اور ان گناہوں سے بچنے سے انعام پر روشنی ڈالی اور فرمایا کہ وہ آدمی اللہ اور اس کے رسول ۖ کی نگاہ میں مقبول اور پسندیدہ ہے ، جو طاقت اور گناہ کے اسباب دستیاب ہونے کے باوجود ان سے اجتناب کرتا ہے ، اللہ نے اس کے لیے بخشش اور جنت کا اعلان فرمایا آپ نے مزید ارشاد فرمایا کہ گناہ کبیرہ وہ ہین جن کی سزا قرآن میں موجود ہے یا جن پر اللہ رب العزت نے لعنت فرمائی یا جن کے متعلق قرآن حکیم میں وعید آئی ہو وہ شخص اللہ کو انتہائی پیارا ہے جو صغیرہ اور کبیرہ گناہوں سے تائب ہو کر اللہ اور اس کے رسول ۖ کی اطاعت میں زندگی بسر کرے علامہ موصوف نے احادیث کی روشنی میں فرمایا کہ رب العزت کئی گناہ نماز پڑھنے اور وضو کرنے کی برکت سے معاف فرما دیتا ہے ، قیامت کے روز اللہ تعالیٰ جن گنہگاروں کے لیے چاہیے گا اپنے فضل سے معاف فرما دے گا لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مسلمان اللہ اور اس کے رسول ۖ کی رضا کے حصول کیلئے اخروی اور ابدی نعمتوں کے حصول کیلئے شرک سمیت تمام گناہوں سے اجتناب کریں اور پاکیزہ زندگی بسر کریں ، درس قرآن کی نشست کے اختتام پر سول و جواب کی نشست ہوئی ، علامہ موصوف نے مدلل جوابات ارشاد فرمائے ، اس موقع پر امت مسلمہ ، اہلیان پاکستان اور اہل خانہ کیلئے خصوصی دعا فرمائی گئی اور مہمانوں کی تواضع کی گئی ۔