زیریں سندھ میں شوگر ملز نے کرشنگ کا آغاز نہیں کیا جس کی وجہ سے ربیع کی دس لاکھ ایکٹر اراضی متاثر ہورہی ہے سال نو پر اشیا خوردونوش کا قیمتوں میں اضافہ کا خدشہ۔ یہ بات سندھ آباد ایسوسی ایشن کے صدر ندیم شاہ نے ذرائع کو بتا ئی ان کا کہنا تھا کہ کرشنگ شروع نہ ہو نے کے باعث دس لاکھ ایکڑ پر گندم کی فیصل کم ہو نے کا اندیشہ ہے جسکی وجہ سے برآمد کرنے والے ملک کو گندم درامد کرناپڑے گی۔ ندیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کرشنگ نہ ہونے کی وجہ سے سن فلاور ، سرسوں اور دال مسور کی کاشت سخت متاثر ہو رہی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی عدم توجہی کے باعث نئے سال پر آٹے کے ساتھ ساتھ تیل اور دالوں کی طلب میں اضافے کے باعث قیمتوں میں ہوش ربا اضا فہ ہو گا۔