گوجرانوالہ میں اراضی کے تنازع پر ہلاک 14افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔۔ اور واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ نواحی گاں پیپلی والا میں اراضی کے تنازعے پر ہونے والے واقعے کامقدمہ تھانہ صدر پولیس نے 19افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔۔۔دوسرے گروپ کے دو افراد کے قتل کامقدمہ بھی دو نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔لاشوں کو سول اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔