گوجرانوالہ کی حبریں 2013.01.15
Posted on January 16, 2013 By Noman Webmaster گوجرانوالہ
پیپلز پارٹی کی جمہوری اور عوامی حکومت کو ختم کر کے جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی کوشش ہو رہی ہے:رائو اکرام خاں
گوجرانوالہ(جی پی آئی) پیپلزپارٹی کے ضلعی راہنما وسابق ٹاؤن ناظم رائو اکرام خاں نے کہا ہے کہ اب ایک بار پھر پیپلز پارٹی کی جمہوری اور عوامی حکومت کو ختم کر کے جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی کوشش ہو رہی ہے لیکن پیپلز پارٹی اور پاکستان کی جمہوریت پسند عوام ان تمام سازشوں کو پھر ناکام بنا دینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ کی طرف سے منتخب وزیراعظم کی گرفتاری کے ردعمل میں اپنے بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہیں ،اقتدار کے مزے لوٹنے کیلئے کبھی سیاست نہیں کی، اس ملک میں جمہوریت کے خاطر ہمارے قائدین نے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ رائو اکرام خاں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف سپریم کورٹ کی طرف سے گرفتاری کے آرڈر کے باوجود ملک کے منتخب وزیراعظم ہیں اور پیپلزپارٹی کی جمہوری حکومت کے خاتمہ کیلئے غیر جمہوری طاقتیں ہمیشہ سے سرگرم عمل رہی ہیں لیکن انہیں اب بھی ناکامی سے ہی دوچار ہونا پڑے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ہومیو پیتھک ڈاکٹرز سے سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کیا جائے, پروفیسر حکیم سجاد احمد زخمی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان بل2012کے موضوع پر الہٰی میرج ہال قلعہ دیدار سنگھ میں ایک اجلاس منعقد ہوا پروفیسر حکیم سجاد احمد زخمی پرنسپل اسلامک یونانی میڈیکل کالج لاہور ‘پروفیسر حکیم محمد مشتاق ممبر ٹاسک فورس ضلع گوجرانوالہ’حکیم وہومیو پروفیسر ڈاکٹر ذاکر ستار پرنسپل سلطان طیبیہ کالج گوجرانوالہ’پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی راجپوت بانی راجپوت ہومیو پیتھک میڈیکل کالج گوجرانوالہ’پروفیسر حکیم محمد نواز چیئرمین پاکستان تحریک ایفائے حکمت’حکیم وڈاکٹرمحمد منظور مہر صدر پاکستان تحریک ایفائے حکمت’حکیم طیب شاہ شیرازی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک ایفائے حکمت’ودیگر اراکین پاکستان تحریک ایفائے حکمت کے علاوہ حکماء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان بل2012کے متعلق پروفیسر حکیم سجاد احمد زخمی نے بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کوالیفائیڈ حکیم وہومیو پیتھک ڈاکٹر کو BPآپریٹس’میتھو سکوب’تھرمامیٹر’جراحت کا سامان ‘لیب اینسٹومنٹ’سامان کی قانونی اجازت ہے’ان آلات کا استعمال تو DHMSاور فاضل طب وجراحت کے کورس میں بھی شامل ہے جوکورس حکومت پاکستان کا منظور شدہ ہے۔ہم ای ڈی او ہیلتھ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں ہیں کہ کوالیفائیڈ حکیم (فاضل طب وجراحت)اور ہومیو پیتھک ڈاکٹرز سے سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
ہمارا ملک نظام کی تبدیلی کیلئے احتجاج کے نام پر تشدد اور تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا’خواجہ طارق جاوید نائیک
گوجرانوالہ(جی پی آئی)راہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)وسابقہ ڈپٹی میئر خواجہ طارق جاوید نائیک اور خواجہ غیور نائیک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارا ملک نظام کی تبدیلی کیلئے احتجاج کے نام پر تشدد اور تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا’کسی بیرونی طاقت کے اشارے پر طاہر القادری کے پاس ریاست کی رٹ چیلنج کرنیکا مینڈیٹ نہیں ہے’وہ اس قسم کی کوئی غلطی نہ کریں جس سے ان کی بچی کچھی سیاسی ساکھ راکھ کا ڈھیر بن جائے انہیں ڈرون اور خود کش حملوں کیخلاف لانگ مارچ کرنے کا خیال کیوں نہیں آیا’پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام نے میاں نواز شریف کو تیسری بار اپنا وزیراعظم منتخب کرنیکا فیصلہ کر لیا ‘سات سمندر پار ایک ملک کیا چاہتا ہے اس سے عوام کا فیصلہ نہیں بدلے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے عوامی کارکنوں سے ایک کارنر میٹنگ کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کو ڈی ریل اور انتخابات کو ملتوی کرنیکا ایجنڈا طاہر القادری کے ساتھ سات سمندر پار سے آیا۔اتحادی حکومت نے خوامخواہ طاہر القادری کے پاس وفود بھجوائے کیونکہ لانگ مارچ منسوخ کرنیکا اختیار ان کے پاس نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کیخلاف سازش کرنیوالے متحد ہوگئے’مسلم لیگ (ن)عوام کی طاقت کے زور پر ان کا مقابلہ کریگی۔سیاست اور جمہوریت دونوں ریاست کے اہم پلر ہیں ان کے بغیر کوئی ریاست اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتی۔انہوں نے کہاکہ طاہر القادری کی انتہاء پسندانہ سوچ پاکستان کے قومی مفادات سے مطابقت نہیںر کھتی۔پاکستان کے لوگ سیاسی طور پر باشعور اور بیدار ہیں وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے نظام تبدیل کرینگے لہذا انہیں طاہر القادری کے ڈھونگ مارچ میں قطعاً کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ پاکستانی عوام کے مسائل حل کرنے اور ملکی تعمیر و ترقی کیلئے آواز بلند کی ہے:ڈاکٹر سمیلہ
گوجرانوالہ(جی پی آئی) ضلعی راہنما مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ڈاکٹر سمیلہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ پاکستانی عوام کے مسائل حل کرنے اور ملکی تعمیر و ترقی کیلئے آواز بلند کی ہے، مسلم لیگ (ن) کے رکن پارلیمنٹ کی پٹیشن پر سپریم کورٹ کی طرف سے بجلی بحران اور رینٹل پاور میں کمیشن کھانے اور ملکی خزانہ کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار راجہ پرویز اشرف ٹھہرانا مسلم لیگ (ن) کا عوامی پارٹی ہونے کا ثبوت ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق غصب کئے ہیں یہی وجہ ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے پیپلزپارٹی کے دو منتخب وزراء اعظم کو ملکی خزانہ میں کی گئی کرپشن کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا، ڈاکٹر سمیلہ نے کہا ہے مسلم لیگ (ن) ملک و قوم کیخلاف کسی سازشی عناصر کی سپورٹ نہیں کرے گی اور ملک و قوم کی بحالی کے اقدامات جاری رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء اور بحالی کی جدوجہد کی:رائو علی احمد
گوجرانوالہ (جی پی آئی)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے تحصیل صدر رائو علی احمد اور تحصیل سیکرٹری اطلاعات رائو عثمان علی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء اور بحالی کی جدوجہد کی، لیڈروںاور کارکنوں کی قربانیوں کے صلہ میں آج ملک میں جمہوریت ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت نے ملک میں بلاتفریق عوامی خدمت کے مشن کو اپنا کر ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لمبانوالی روڈ شاہ کوٹ میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی کے باعث آج پیپلز پارٹی سب سے مضبوط سیاسی قوت ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کے مسترد شدہ عناصر جمہوری عمل کو ڈی ریل کرنے کی عالمی سازشوں کا حصہ بن کر ملک کو نقصان پہنچانے کے در پے ہیں، انشاء اللہ حکومت جمہوریت کو سبوتاژ نہیں ہونے دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنان عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں، انشاء اللہ عوام کی محرومیوں کا پیپلز پارٹی کی حکومت ہی دور کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے عوام کو مسائل کے حل کے لئے صرف سہانے خواب دکھائے:عادل سلیم خاں
گوجرانوالہ (جی پی آئی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما حلقہ پی پی 94 بیرسٹر عادل سلیم خاں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے عوام کو مسائل کے حل کے لئے صرف سہانے خواب دکھائے، وعدوں اور دعوئوں سے تنگ عوام کو آئندہ انتخابات میں جھوٹوں کے ٹولے کی ووٹ کے ذریعے درگت بنانا ہوگی،عمران خان نے تحریک انصاف میں پارٹی الیکشن کروا کر ثابت کر دیا کہ وہ جمہوریت کو مضبوط اور ملک کو مستحکم و خوشحال بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گل روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سانحہ کوئٹہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر عادل سلیم خاں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے جان مال کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ دار ہوتی ہیں جس میں دونوں حکومتیں ناکام دکھائی دیں، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں محض گورنر راج نافذ کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ برادری کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر غیر جانبدار کمیشن بنا کر اعلیٰ سطح پر عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔اس موقع پر افتخار بٹ،رانا مزمل،عمیر خان، عمر چوہان، امان خان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔