گوجرانوالہ کی خبرین 01.02.2013

جرائم پر قابو پانے کیلئے تاجر برادری اور عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے:RPOمحمد امین وینس
گوجرانوالہ( جی پی آئی)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے کہا ہے کہ جرائم پر قابو پانے کیلئے تاجر برادری اور عوام کاتعاون انتہائی ضروری ہے عوامی تعاون کے بغیر معاشرے میں امن و امان کسی صورت قائم نہیں ہوسکتا شہری حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاتفریق کاروائی کیلئے محکمہ پولیس کا ساتھ دیں گوجرانوالہ ریجن بھر سے ڈکیتی ،چوری و دیگر وارداتوں پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور محکمہ پولیس کافی حد تک کامیاب ہوچکا ہے تاجروں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے مارکیٹوں و بازاروں میں سیکیورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں اور تمام تھانہ جات کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاجر برادری کسی بھی ملک کی صنعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے کاروباری لین دین کے معاملات آپسی تعاون کیساتھ حل کرلئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران موبائل فون ایسوسی ایشن کے صدر ملک ذوالفقار علی بوٹا،صدر بنک سکوائر میاں فضل الرحمن و دیگر تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر موبائل فون ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ذوالفقار علی بوٹا،چیئرمین آل تاجر ایسوسی ایشن میاں فضل الرحمن نے آر پی او کیپٹن(ر)امین وینس کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور جرائم کے خاتمہ کیلئے محکمہ پولیس سے ہمیشہ کی طرح مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز شخصیات نے رانا ممتاز ظہور علی خاں کو کامیابی پر مبارک باد دی
گو جرا نوالہ(جی پی آئی)،ممتاز قانون دان سینئر ایڈووکیٹ رانا ظہور علی خاں کے بیٹے رانا ممتاز ظہورعلی خاں نے پنجاب بار کونسل کے تحریری امتحان میں ڈویژن گوجرانوالہ میں اول انعام حاصل کرنے پر چوہدری ضیاء اللہ انٹال جائنٹ سیکرٹری، چوہدری شاہد حسین سندھو ۔ رانا ثاقب ممتاز احمد خاں۔ رانا حسن واسع خاں ۔ چوہدری بشیر احمد گجر ایڈووکیٹس نے مبارک باد دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی مثبت پالیسیوں کی بدولت وطن عزیز ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے:رائو علی محمد
گوجرانوالہ (جی پی آئی)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے تحصیل صدر رائو علی احمد نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی مثبت پالیسیوں کی بدولت وطن عزیز ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، وطن عزیز میں پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ پاکستان کی تاریخ میں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈیالہ وڑائچ میں کارکنوں و معززین علاقہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رائو علی احمد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی بھی چور دروازے سے اقتدار میں داخل ہونے کی کوشش نہیں کی، ہمیشہ جمہوری روایات کو فروغ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کیخلاف ہمیشہ سازشیں کی جاتی رہی ہیں، آج بھی پیپلز پارٹی وفاقی کی علامت اور سب سے مقبول ترین جماعت ہے۔ اس موقع پر اس موقع پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے تحصیل سیکرٹری اطلاعات رائو عثمان علی نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کالج سے فارع  التحصیل ہونے والی  طالبات سخت محنت کو اپنا شعار بنائیں:پروفیسر امان اللہ چیمہ
گوجرانوالہ(جی پی اائی) پرنسپل سپیر یئر سائنس کالج پروفیسر امان اللہ چیمہ نے کہا ہے کہ کالج ہذا سے فارع  التحصیل ہونے والی  طالبات سخت محنت کو اپنا شعار بنائیں او ر یونیورسٹی میں اچھے نمبروں کی بدولت اپنا ‘ ادارے او روالدین کا نام روشن کریں  کیونکہ تاریخ شاہد ہے کہ  جن اقوام نے بھی تر قی کی انہوں  نے فروغ تعلیم  کو ہی  اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا ۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے بی ایس سی پارٹ ون  کی طرف سے  بی ایس سی فائنل والی طالبات کے اعزاز میں منعقدہ  الوداعی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا پروفیسر  عبدالطیف  بھٹی ‘ پروفیسر  احمد رضا’ پروفیسر  مقصود انور بٹ’ ارشد امتیاز چیمہ’ محمد نسیم اختر’ مس رابعہ’ مس آمنہ’ مس زونیرہ’  مس فائزہ’ مس صبائ’ محمد وقاص  حماد اشرف’ احمد رضا’ مس ثوبیہ’  مس منال کے علاوہ طالبات نے کثیر تعدا د میں تقریب میں شر کت کی۔  تقریب میں سابق  طالبہ ا رفع وسیم کو پنجاب یونیورسٹی میں  بی ایس سی میں سیکنڈر پوزیشن حاصل  کرنے پر 25 ہزار  روپے کا چیک دیا۔ پرنسپل  نے کہاکہ تمام بچوں  کا آئی کیو لیول ایک ہی ہو تا ہے لیکن محنت کے بل بوتے پر نتائج میں بہتر ی آ سکتی ہے ۔ انہوںنے طالبات پر زور دیا کہ وہ سخت محنت کرتے ہوئے وقت کی قدر بھی کریں  کیونہ جو لو گ وقت کی قدر نہیںکر تے وہ ہمیشہ پیچھے رہ جاتے ہیں  انہو ںنے ارفع وسیم کا حوالے دیتے ہو ئے کہاکہ کالج ہذا  کی طالبہ  نے سخت محنت کی او رپنجاب یونیورسٹی میں دوئم پوزیشن حاصل کرکے اپنا  والدین اور  ہمارے ادارے کا نام روشن کیا۔ سابق سٹوڈنٹس کو اس موقع پر  نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹس بپی دیئے گئے ۔پرنسپل پروفسر امان اللہ چیمہ نے کہاکہ نبی کریم ۖ  کی سیرت طیبہ  اور ذات اقدس ہمارے لئے کامل نمونہ ہے تمام طالبات آپ ۖ کے اسوہ حسنہ کو مشعل راہ بناکر  اپنی زندگیوں کو  ان کے مطابق بسر کریں   اسی میں دنیا و آخرت کی فلاح و کامیابی مضمر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نبی کریم ۖ کی ولادت باسعات بنی نوع انسان کیلئے باعث رحمت ہے آپ ۖ کی آمد سے دنیا پر چہار سو اندھیرا ختم ہو گیا:محمد اکرم جاوید
گوجرانوالہ(جی پی آئی) نبی کریم ۖ کی ولادت باسعات  بنی نوع انسان  کیلئے باعث رحمت ہے آپ ۖ  کی آمد سے دنیا پر چہار سو  اندھیرا ختم ہو گیا  اور نور کی روشنی سے سارا عالم جگمگا اٹھا  اگرہم اپنی زندگیوں کو سنت رسول ۖ  کے مطابق  استوار کرلیں تودنیا و آخرت کی کامیابیاں اور کامرانیاں  ہمارا مقدر بن سکتی ہیں آنحضور ۖ کی آمد سے قبل جس طرح عرب کے لو گ زمانہ جاہلیت میں  اپنی بچیوں کو زندہ در گور کر دیاکرتے تھے آپۖ کے تشریف لانے سے وہ ظلم و جبر کا دور ختم ہو گیا  ان خیالات کا ظہار خلیفہ صوفی محمد اکرم جاوید قادری نے سالانہ محفل میلاد دربار قادریہ علی جی ٹائون گرجاکھ میں اپنے صدارتی  خطاب کیا اس موقع پر حافظ قیصر احمد مولانا غلام شبیر قادری  محمد عالم شاہ مدنی سید محمد عمران شاہ گیلانی ڈاکٹر ظفر عابدعلی شاہ رانا طا رق’ محمد قیصر جاوید قادری محمد بابر جاویدقادری ۔ محمد زکریا  جاوید قادری   عارف نجمی محمد عرفان شاہ مجاہدشاہ محمد حسین شاہ کے علاوہ علماء کرام’ نعت خواں حضرات موجودتھے۔  محمد عمران شاہ گیلانی قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری سے ساری انسانیت کو کفر وشرک سے چھٹکارا حاصل ہوگیا۔ حضور صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی آمد تمام جہانوں کے لئے سب سے بڑی نعمت ہے آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم تمام جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے ہیں۔ اللہ تعالی نے  فرمایا ”اللہ تعالی اور اس کے فرشتے نبی پاک صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں اے ایمان والو تم بھی نبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم پر درود بھیجو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد جمیل کی زیر نگرانی کل ڈسپوزل روڈ پر ہومیوپیتھک کیمپ لگایا جائیگا
گوجرانوالہ(جی پی آئی) پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد جمیل نائب صدر اسلام ہومیو پیتھک ایسوسی ایشن کی نگرانی کل بروز اتوار ڈسپوزل روڈ وحدت کالونی میں ہومیوپیتھک کیمپ لگایا جائے گا جہاں معروف ڈاکٹر طاہر ندیم بانجھ پن میں مبتلا افراد کا معائنہ کریں گے جبکہ اس موقع پر مریضوں کا مفت علاج اور فری ٹیسٹوں کی سہولت کے ساتھ کیا جائے گا۔ فری ہیومیو پیتھک کیمپ میں پروفیسر ڈاکٹرایوب رضا،پروفیسر ڈاکٹرعبیداللہ، ڈاکٹر منیر طاہر، ڈاکٹر حافظ طلعت آصف، ڈاکٹر افتخار احمد، ڈاکٹر قاسم حمید، ڈاکٹر عابد چوہدری، ڈاکٹر جاوید جعفر امام، ڈاکٹر اقبال احمد، ڈاکٹر افضل شاہد، ڈاکٹر سعیدالزمان، ڈاکٹر حنیف کھوکھر، ڈاکٹر نواز، ڈاکٹر گلزار، لیڈی ڈاکٹر ثوبیہ خان (الٹراسائونڈ سپیشلسٹ)، لیڈی ڈاکٹر عارفہ عثمان، لیڈی ڈاکٹر ثمینہ اسلم، لیڈی ڈاکٹر سعیدہ شاہین، لیڈی ڈاکٹر یاسمین اسلم اور لیڈی ڈاکٹر عنبر حسن مریضوں کا چیک اَپ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منیجر ایچ آر ایم سید اعجاز شاہ کے صاحبزادے سید جنید اقبال کو سپرد خاک کر دیا گیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے مینجر ایچ آر ایم سید اعجاز حسین شاہ کے صاحبزادے سید جنید اقبال قضائے الہی سے وفات پاگئے ہیں۔ اُن کی نماز جنازہ اُنکے آبائی گائوں کرتار پور میں ادا کی گئی نمازجنازہ میںگیپکوافسران و ملازمین، یونین کے نمائندوں،انجینئرز، صنعتکاروں،تاجروں،سول وفوجی حکام،ڈاکٹروں،وکلاء دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برل ازم یا کیمونزم نہیں اسلامی اقدار ہی مسلمانوں کو نجات دلا سکتی ہیں:مولانا محمد اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ (جی پی آئی) صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ برل ازم یا کیمونزم نہیں اسلامی اقدار ہی مسلمانوں کو نجات دلا سکتی ہیں۔ عاصمہ جہانگیر امریکی بھارتی ایجنڈے کی علمبردار ہیں۔ بطور نگران وزیراعظم قبول نہیں کرینگے۔ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام اور قیام امن کیلئے بہتر اسلامی ذہن رکھنے والی جاندار نگران حکومت کا قیام ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام جامع مسجد انوارِ مدینہ میں منعقدہ میلادِ مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ محمد دائود رضوی، مفتی محمد حسین صدیقی، الحاج سرفراز احمد تارڑ، مفتی غلام نبی جماعتی، قاری غلام سرور حیدری، پیر عمار سعید سلیمانی، قاری محمد اعظم چشتی، حافظ محمد رفیق قادری، مفتی محمد سعید رضوی، مفتی محمد حسیب قادری، مولانا عبدالمجید کیلانی، حافظ محمد یعقوب فریدی، پیر قاری محمد اشرف شاکر، پیرسید شبیر حسین شاہ بخاری اور حافظ آصف اویسی نے بھی خطاب کیا۔ مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا کہ کراچی میں روزانہ قتل و غارت گری کے واقعات سے صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے۔ حکومت خونریزی پر اے پی سی جلد طلب کرے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ رحمان ملک کراچی میں گھمسان کی جنگ کا آلارم بجا کر شہریوں میں خوف و ہراس تو پھیلا دیتے ہیں مگر آگ اور خون کے کھیل کو روکنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کرتے۔ حکومت کاکام محض خطرے کی گھنٹی بجانا نہیں بلکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا بھی ہے۔ حکومت دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز، بے رحم کارروائی کرے تو کراچی میں چند دنوں میں امن قائم ہوسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔