گوجرانوالہ کے تاریخی جلسے نے مسلم لیگ ن کی مقبولیت ثابت کر دی

Gujranwala

Gujranwala

پیرس(پریس رپورٹ) گوجرانوالہ کے تاریخی جلسے نے نوازشریف اور مسلم لیگ ن کی مقبولیت ثابت کردی۔ عوام نے نواز شریف اور خرم دستگیر خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر رہنما منظورخان جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل کو کرپٹ اور لوٹا کریسی کے ذریعے بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ہے۔ پرانے مستر د شدہ سیاستدانوں کے ذریعے انقلاب دیوانے کا خواب ثابت ہوگا۔ کرپٹ سیاستدانوں کا اسٹیج سجانے والی قیادت ایم کیو ایم کے خلاف ایک لفظ کہنے سے گھبراتی ہے۔ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بنے گااور خوشحالی کا دور شروع ہوگا۔
عوام مسلم لیگ ن اور نوازشریف کے ساتھ ہیں جس کا مظاہرہ انہوں نے گوجرانوالہ کے تاریخی جلسے میں کردیاہے۔ جسے اپنے کرپٹ سونامی پر فخر ہے اوراپنی مقبولیت کا زعم ہے وہ کسی بھی حلقے میں لیگی قیادت کے مقابلے میں الیکشن لڑلے۔جوقیادت ایم کیو ایم جیسی جماعت سے ڈر جائے اس سے کسی بڑے فیصلے کی توقع رکھنا بے سود ہے۔ جو قیادت لانگ مارچ والی رات روپوش ہو جائے ایبٹ آباد سانحے پر خاموشی اختیار کرلے اور جومیمو گیٹ پر انصاف کیلئے رجوع نہ کرے ایسی تحریک انصاف انہیں مبارک ہو ،قوم انکے دوغلے پن سے بیزار ہے۔ا گر کرپٹ لوٹو ں سے انقلاب آسکتا تو پرویز مشرف یہ انقلاب بارہ سال پہلے لے آتے انکے پاس تحریک انصاف سے زیادہ کرپٹ اور پارٹی بدلنے والے لوٹے موجود تھے۔