گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے صدر زرداری کو استعفیٰ پیش کر دیا

Latif Khosa

Latif Khosa

کراچی (جیوڈیسک)گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے صدر زرداری سے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ صدر کو پیش کر دیا۔

بلاول ہاؤس میں ملاقات کے دوران نئے گورنر مخدوم احمد محمود کی نامزدگی کے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔لطیف کھوسہ نے صدرزرداری کو پارٹی کے ساتھ اپنی وابستگی کا یقین دلایا۔ لطیف کھوسہ پی پی کے سینیٹر ، اٹارنی جنرل اور وزیر اعظم کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔