گلیانہ : (راجہ آفتاب احمد، زاہد مصطفی اعوان) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سینتھل کو اپ گریڈ کرنے کے لئے باقاعدہ تقریب کا اہتمام، ایم پی اے چوہدری عرفان الدین احمد نے ہیڈ مسٹریس کو نوٹیفکیشن کی کاپی دی تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سینتھل (کھاریاں)میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر کی معزز شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں کیمونٹی نے شرکت کی ایم پی اے چوہدری عرفان الدین احمد نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سینتھل کو اپ گریڈ کرنے کے بعد سکول کی تختی کی باقاعدہ نقاب کشائی کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری عرفان الدین احمد نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے میرے حلقہ کے عوام کے لئے ایک بہترین تحفہ دیا ہے جو تعلیم کا فرو غ ہے سکولوں کی اپ گریڈیشن سے میں نے اپنے حلقہ کے ستائیس سکولوں کو اپ گریڈ کروا یا ہے یہ میں نے کوئی احسان نہیں کیا بلکہ آپ سب کا حق ہے جس قوم نے ترقی کی منازل طے کی ہیں ۔ان قوموں نے تعلیم کو فروغ دیا ہے میرے قائد میاں نواز شریف کا بھی ورین یہی ہے کہ تعلیم کو عام کر و،اور گھر گھر تعلیم کا زیور مہیا کیا جائے اس موقع پر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سینتھل کی ہیڈ مسٹریس مس صائمہ نے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے عرفان الدین احمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم انشا ء اللہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سینتھل میں اپ گریڈیشن سے پہلے سے بہتر انداز میں کام کر سکیں گے۔
انھوں نے کہا کہ اب عوام پرائیویٹ سکولوں کی بجائے سرکاری سکولوں میں بچوں کو داخل کروا رہے ہیں ہم عوام کی توقعات کے مطابق کا م کریں گے اور بچوں کی تعلیم کی طرف مذید دھیان دیں گے تاکہ کوئی بچہ زیور تعلیم سے محروم نہ رہ سکے۔