گورنمنٹ ہائی سکول بڑھنگ میں یوم تاسیس کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ ہائی سکول بڑھنگ میں یوم تاسیس کے سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تلاوت و نعت کے بعدراجہ طارق پرویز ڈویژنل جنرل سیکرٹری آزاد کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن نے اپنے خطاب میں طلبہ کو یوم تاسیس کا پس منظر بتاتے ہوئے اپنے بزرگوں اور تحریک آزادی کے عظیم مجاہدوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

جن کی کوششوں اور قربانیوں کی وجہ سے یہ خطہ آزاد ہوا صدراتی خطاب میں صدر معلم ادارہ شبیر احمد خان نے اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکر ادا کیا جس نے آزادی جیسی عظیم نعمت سے نوازا اور ساتھ ہی مقبوضہ کشمیر کے محکوم اور مظلوم لوگوں سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ آزاد کشمیر کا بچہ بچہ ان کی تحریک آزادی میں ان کا معاون ہے اور وہ دن دور نہیں جب پورا خطہ آزاد ہو کر ایک مکمل ریاست کی صورت میں یوم تاسیس منائے گا۔