گولڈن گلوب ایوارڈ کیلیے ”لائف آف پائی” کی 3 نامزدگیاں

Life Of PI

Life Of PI

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی آنے والی فلم “لائف آف پائی” کو تین گولڈن گلوب ایوارڈ کے لئے نامزدگیوں پر ڈائریکٹر آنگ لی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ آسکر ایوارڈ آنگ لی ان دنوں فلم “لائف آف پائی” کی تشہیر کے لئے میکسیکو میں ہیں جب انہیں نامزدگیوں کے بارے میں بتایا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل فلم تھی فلم کی کہانی کے بارے میں سن کر ہر کوئی یہی کہتا تھا کہ اس موضوع پر فلم بنانا ناممکن ہے۔

فلم میں سترہ سالہ بھارتی لڑکے سورج شرما نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جو بحری جہاز کی تباہی کے بعد شیر کے ساتھ ایک کشتی میں سوار ہو جاتا ہے۔ فلم بیس دسمبر کو میکسیکو کے سینماں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔