لاہور (جیوڈیسک) سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب نے رائے ونڈ میں میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد بیٹے سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب نے اپنے بیٹے عمر ایوب اور ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں گوہر ایوب نے میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر امیر مقام ،اقبال ظفر جھگڑا اور پیر صابر شاہ بھی موجود تھے۔