گڈو: گڈو بیراج سے نکلنے والے گھوٹکی فیڈر کو پڑنے والا پچاس فوٹ شگاف اب بڑ کر دو سو فٹ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے میرکوش، کاہو ڑی، جان محمد کوش ،ایوب کوش ،قابل بھارو سمیت متعدد گاوں زیر آب آ چکے ہیں۔ اس سلسلے میں متاثرہ افراد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیاہے کہ کل رات کو لگنے والے شگاف کو تا حال محکمہ انہار کی جانب سے پر نہیں کیا گیا۔جس کی وجہ سے مزید علاقہ زیر آب آ چکا ہے جبکہ صوبائی وزیر آبپاشی جام سیف اللہ داریجو کی جانب سے نوٹیس لینے کے باوجود کوئی اعلی عملدار شگاف کے پاس نہ پہنچ سکے ہیں۔ اس موقع پر متاثرہ افراد نے مزید کہاکہ وہ بے یار و مددگار بیٹھے ہیں ان کے پاس کھانے پینے کے لیے کوئی چیز نہیں۔دوسری جانب متاثرہ افراد کے احتجاج کے بعد ڈی سی او گھوٹکی زاہد حسین عباسی نے گھوٹکی فیڈر کو لگنے والے شگاف کا معائنہ کیا اور متاثرین افرادسے ہمدردی کرتے ہوئے انہیں مدد کی یقین دہانی کرائی۔