سیاچین:(جیو ڈیسک) گیاری سیکٹر میں سات اپریل کو آنے والے برفانی تودے اور اس کے نتیجے میں تودے تلے دب جانے والے پاک فوج کے 139 اہلکاروں اور سویلین کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن 35 ویں روز بھی جاری ہے۔ سخت موسمی حالات کے باوجود امدادی کاموں کیلئے تمام دستیاب وسائل اور افرادی قوت استعمال کرتے ہوئے ہر ممکن کوششیں کی جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مزید مقامات کی نشاندہی پر ان جگہوں پر کھدائی کا کام تیزی سے جاری ہے اور تودے سے آبی گذر گاہ بند ہونے کے نتیجے میں بننے والی مصنوعی جھیل کے پانی کا بہا یقینی بنانے کیلئے کام کیا جارہا ہے اور مشینری کی مدد سے آبی گذرگاہ کا راستہ وسیع کیا جارہا ہے، دستیاب تمام وسائل کے ساتھ ایک مسلسل اور منظم رسکیو آپریشن دن رات جاری ہے۔