گیاری میں ریسکیو آپریشن:چار جسد خاکی نکال لئے گئے

siachen

siachen

سیاچن (جیو ڈیسک)سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے شہدا کے جسد خاکی نکالنے کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار مزید جسد خاکی نکال لئے گئے ہیں ، جس کے بعد برفانی تودے تلے سے شہدا کے نکالے گئے جسد خاکی کی تعداد بڑھ کر58 ہوگئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران جمعرات کو مختلف اوقات کے دوران ملبے تلے سے چار جوانوں کے جسد خاکی نکالے گئے ، جنہیں شناخت کیلئے سکستھ این ایل آئی بٹالین ہیڈ کوارٹرز گوما پہنچا دیا گیا ہے۔

ان جسد خاکی کی شناخت کے عمل کی تکمیل کے بعد انہیں با ضابطہ طور پر تدفین کے لئے لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا ، پاک فوج کی جانب سے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبنے والے تمام 139جوانوں کو المناک سانحہ کے 52روز شہید قرار دیا گیا تھا ۔