ہارورڈ فائونڈیشن ہائی سکول جیل روڈ گجرات میں ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب
Posted on October 13, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) ہارورڈ فائونڈیشن ہائی سکول جیل روڈ گجرات میں ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی ، جس کی صدارت سکول کے پرنسپل مرزا ارشد بیگ نے کی ، جبکہ تقریب میں سینکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی اور ملالہ یوسف زئی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس کی اور دیگر زخمی طالبات کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی اور اس دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے اور طلباء و طالبات پر گولیاں برسانے والے دہشت گردوں کے خلاف عملی طور پر اقدامات کیے جائیں ایسے واقعات سے پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہو رہی ہے ، حکومت پاکستان کو دہشت گردی کے واقعات کے ساتھ ساتھ قتل و غارت اور ڈرئون حملوں کے خلاف بھی اقدامات کرنا چاہیے۔