ہالی ووڈ اداکارہ لنزے لوہن ایک بار پھر تنازع کی زد میں

lindsay lohan

lindsay lohan

ہالی ووڈ (جیوڈیسک)ہالی ووڈ اداکارہ لنزے لوہن ایک بار پھر تنازع کی زد میں آ گئیں، نیویارک کے ایک ہوٹل میں ایک شخص کے جھگڑ بیٹھیں۔پولیس کے مطابق اداکارہ لوہن نے انہیں بتایا کہ پچیس سالہ شخص نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ اس نے انہیں مکا مارا اور گلا دبانے کی کوشش کی۔ لوہن کا کہنا تھا اس شخص نے اپنے موبائل فون سے ان کی تصاویر بنائیں۔

انہوں نے جب اسے یہ تصاویر ختم کرنے کو کہا تو اس نے انہیں مکا مارا۔ ٹی وی چینل این بی سی کے مطابق لوہن کیلیفورنیا کے ایک شخص کے ساتھ بار میں تھیں۔ وہ اس کے ساتھ اپنے کمرے میں آئیں اور اس کا فون لے لیا جس پر اس نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس شخص کے خلاف الزامات واپس لے لئے گئے ہیں۔