ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ فلم ”دی ماسٹر” نے باکس آفس پر نمبر ون پوزیشن لے کر سب کو حیران کر دیا۔ہالی ووڈ کے جمعہ بازار میں لگی ہوئی تھی ایک سے بڑھ کر ایک فلم۔ کارٹون فلمز سے لے کر ایکشن فلمز کے درمیان باکس آفس پر قبضہ جمانے کی جنگ جاری تھی لیکن اس بار حیران کن بات یہ ہوئی کہ جس فلم کے چرچے دور دور تک نہ تھے اسی نے باکس آفس کی جنگ جیت لی۔
فلم ‘دی ماسٹر’ کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو حق کی خاطر بغیر ہتھیار کے لڑتا ہے۔ ایسے میں اسے کیا کیا جھیلنا پڑتا ہے۔ فلم نے ریلیز کے صرف تین دنوں میں سات لاکھ تیس ہزار کا بزنس کرکے سب کو حیران کر دیا۔