ہالی ووڈ فلم دی کولڈ لائٹ آف دی ڈے، پاکستان میں ریلیز

Hollywood film

Hollywood film

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ فلم دی کولڈ لائٹ آف دی ڈے،پاکستان میں ریلیز کردی گئی ۔ یہ کہانی ہے ایک ایسے نوجوان کی جو اپنیڈیڈی کے ساتھ ٹرپ پر نہیں جانا چاہتا ۔مگر اس کے والد حکومت کی طرف سے کسی نہ کسی پروجیکٹ پر جاتے تو اسے ضرور ساتھ لے جاتے۔اسی طرح ایک دن وہ اسپین پہنچا۔

جہاں اسے گھر میں بیٹھے بیٹھے بوریت ہوئی تو مچھلی کے شکار کا پروگرام بنا ڈالا ۔ اپنی دوست کے ساتھ جب وہ سمندر کنارے پہنچے تو حادثے کا شکار ہوگئے، جس کے بعد مصیبتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔فلم دی کولڈ لائٹ آف دی ڈے۔ پاکستان میں بھی ریلیز کردی گئی ہے۔ پاکستان میں فلم کوریلیز کیا ہے ۔ فٹ پرنٹ میڈیا۔ نے جبکہ ایچ بی او فلم کا میڈیا پارٹنر ہے۔