ہالی ووڈ کی نئی فلم آفٹر شوکس کا پہلا ٹریلر ریلیز

Tremors Aftershocks

Tremors Aftershocks

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی نئی فلم آفٹر شوکس کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔فلم کی کہانی 2010 میں چلی میں آنے والے زلزلے کی تباہ کاریوں پر مبنی ہے۔ہالی ووڈکے ہدایتکار نکولس لوپیز کی فلم آفٹر شوکس 2010 میں چلی میں آنے والے زلزلے کی یاد تازہ کرتی ہے۔

جس میں 5 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ فلم میں چلی کے شہریوں اور امریکی سیاحوں کے ایک گروپ کو زلزلے کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے نمٹتے دکھایا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ایلی روتھ، اینڈریا اوسوارٹ اور نکولس مارٹینیز شامل ہیں۔