لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی نئی سسپنس ہارر فلم ٹیکساس چین سا نے دوکروڑ تین لاکھ ڈالرکابزنس کرکے باکس آفس پرقبضہ جمالیا۔ ٹیکساس چین سا تھری ڈی اِس سیریز کی ساتویں فلم ہے، جس کی کہانی ایک پر اسرار گھر کے گرد گھومتی ہے۔
ایک خاتون اپنے آبائی گھر واپس آتی ہے، جہاں خوں آشام آدم خورکردارلیتھرفیس نمودارہوتا ہے اور خوف ، دہشت اورسسپنس کانہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوجاتاہے۔ تشدد اورقتل کے واقعات پرمبنی اِس فلم نے پہلے تین روز میں دو کروڑ تین لاکھ کا بزنس کر لیا ہے۔
دجنگو ان چینڈ نے دوکروڑ ڈالرکمائے اور دوسرے نمبر پر رہی جبکہ دی ہوبٹ این ان ایکس پیکٹڈجرنی ایک کروڑ پچھترلاکھ کی کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی