ہاکی انڈیا لیگ ، 14 پاکستانی کھلاڑیوں نے معاہدہ کر لیا

Pakistan hockey team

Pakistan hockey team

ہاکی انڈیا لیگ (جیوڈیسک) سال دوہزار تیرہ کے آغاز میں بھارت میں شروع ہونے والی ہاکی انڈیا لیگ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کے چودہ کھلاڑیوں نے معاہدہ کرلیا ہے۔ ہاکی انڈیا لیگ پانچ جنوری دوہزار تیرہ سے لیکر تین فروری تک منعقد ہوگی۔پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان پینلٹی کارنر ماہر سہیل عباس سمیت اولمپک ٹیم میں شامل تیرہ کھلاڑیوں نے معاہدہ کیا ہے۔

کھلاڑیوں میں عمران شاہ ، عمران بٹ ، محمد عرفان ، محمد عمران ، سید کاشف شاہ ، محمد رضوان جونئیر، فرید احمد ، راشد محمود ، محمد توثیق ، محمد رضوان سینئر، شفقت رسول ، وقاص احمد اور علی شان شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کے نام اگلے ماہ بولی میں شامل کیے جائیں گے۔ پی ایچ ایف نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے کھیلنے کی تصدیق کردی ہے۔ سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کے مطابق فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کی ہے۔ پی ایچ ایف اور ایف آئی ایچ کا انڈین ہاکی لیگ کو بھرپور تعاون حاصل ہے۔