ہاکی پلیئر محمد عرفان پر 6 ماہ کی پابندی ، ایک لاکھ روپے جرمانہ

PHF

PHF

پی ایچ ایف (جیوڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی انضباطی کمیٹی نے سٹار کھلاڑی محمد عرفان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے چھ ماہ کی پابندی اور جرمانے کی سزا سنا دی ۔لاہور فل بیک کھلاڑی محمد عرفان پی ایچ ایف کی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

کمیٹی ارکان نے ضابطے کی خلاف ورزی کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے قومی کھلاڑی پر 6 ماہ کی پابندی عائد کر دی ۔ انہیں ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی دینا ہوگا۔ محمد عرفان کو پہلے ہی ایشین چیمپئنز ٹرافی کے کیمپ سے باہر کر دیا گیا تھا۔ محمد عرفان کو سزا اور جرمانے پر چودہ روز میں اپیل کرنے کا حق دیا گیا ہے۔