جرمن مصنفہ۔ 1953 میں رومانیہ میں پیدا ہوئیں۔ ملر رومانیہ کی جرمن اقلیت سے تعلق رکھنے والے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں اور دوسری جنگِ عظیم کے بعد ان کی والدہ کو سویت یونین میں ایک مزدور کیمپ میں بھیج دیا گیا۔ ہرٹا ملر کو ستر کی دہائی میں رومانیہ کی خفیہ پولیس سے تعاون نہ کرنے کے الزام میں نوکری سے برخاست کر دیا گیا اور اس کے بعد سنہ 1987 میں جرمنی منتقل ہوگئیں۔
جرمنی آمد
جرمنی منتقل ہونے سے قبل سنہ 1982 میں جرمن زبان میں لکھ گئے ان کے افسانوں کا پہلا مجموعہ شائع ہوا جسے رومانیہ میں سنسر شپ کا سامنا کرنا پڑا۔ ملر کی ابتدائی تحریریں تو ان کے ملک سے چوری چھپے باہر لے جائی گئیں تاہم بعد میں آنے والے سالوں میں انہیں متعدد ادبی انعام ملے جن میں سنہ 1998 میں ڈبلن میں دیا جانے والا امپیک ایوارڈ بھی شامل ہے۔
نوبل انعام
دو ہزار نو کا ادب کا نوبل انعام ان کو دیا گیا۔ رومانیہ کے ڈکٹیٹر نکولائی چاشسکو کے دورِ اقتدار کے مشکل حالات کو پیش کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔ شاعری اور نثر دونوں میدانوں میں انہوں نے اپنے فن کا لوہا منوایا ہے۔