ہفتہ صفائی مہم کے دوران شہر میں واضح تبدیلی نظر آئیگی ، چوہدری ولید اشرف

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ہفتہ صفائی مہم کے دوران شہر میں واضح تبدیلی نظر آئیگی ڈینگی سے بچاؤ کیلئے محکمہ صحت کے تعاون سے بلدیہ حدود کے اندر سپرے کروایا جائیگا صفائی کے نظام میں بہتری لانے اور ڈینگی جیسے وائرس سے بچانے کیلئے شہری بھی بلدیہ بھمبر سے تعاون کریں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر چوہدری ولید اشرف نے ہفتہ صفائی مہم کے آغاز پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر شہر کے اندر صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور ڈینگی جیسے موذی وائرس سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے بلدیہ بھمبر نے محکمہ صحت کے تعاون سے ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔

اسی ہفتے کے دوران بھمبر شہر کے اندر صفائی کے حوالے سے خاصی تبدیلی نظر آئے گی ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے پورے شہر کے اندر سپرے کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ہفتہ صفائی مہم میں ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ صحت بلدیہ کیساتھ بھر پور تعاون کر رہے ہیں بھمبر شہر کے شہری بھی بلدیہ کیساتھ تعاون کریں شہری اپنے گھروں کے اندر صفائی کا بہت خیال رکھتے ہیں لیکن گھر کا سارا گند باہر گلیوں اور نالیوں میں پھینک دیتے ہیں شہری گند کو بلدیہ کی طرف سے بنائے گئے مخصوص پوائنٹ پر پھینکیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ بھمبر اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے شہر کی تعمیر و ترقی اور صفائی و ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔