ہفتہ وارچھٹی ختم کرنے پریوٹیلٹی اسٹورزملازمین کامظاہرہ

utility

utility

یوٹیلٹی اسٹورز کاپوریشن کے ملازمین نے انتظامیہ کی جانب سے ہفتہ وار چھٹی ختم کرنے کے خلاف اسلام آ باد میں مظاہرہ کیا۔

ریجنل آ فس کے باہر احتجاج میں جڑواں شہروں سمیت گرد و نواح کے علاقوں سے آ ئے ہوئے سیکڑوں ملازمین نے شرکت کی۔

مظاہرین سے خطاب میں ورکرز یونین کے عہدے داروں کا کہنا تھا ہفتہ وار چھٹی ختم کرنا اور اوور ٹائم کی عدم ادائیگی ظالمانہ اقدام ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا تین روز میں اس اقدام کو واپس لیا جائے بصورت دیگر پارلیمنٹ ہاس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔