ملک کے تمام بینکس سات سے نو نومبر تک بند رہیں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ملا کر یہ تعطیلات پانچ روز کی ہو جائیں گی۔ مرکزی بینک کے اعلامئیے کے مطابق اسٹیٹ بینک اوراسکے فیلڈ دفاتر سمیت تمام کمرشل بینکس اور مالیاتی ادارے عید الاضحی اور یوم اقبال کے موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ عام تعطیلات کے باعث سات سے نو نومبر تک بند رہیں گے۔ اس طرح ہفتے اور اتوار کی ہفتہ وار چھٹی ملا کر یہ تعطیلات مجموعی طور پر پانچ روز کی ہو جائیں گی۔ تاہم بعض بینکوں کی اہم جگہوں پر کچھ مخصوص برانچز ہفتے کو کھلیں گی ۔