روس (جیوڈیسک) روس نے متنبہ کیا ہے کہ یارپی ممالک فرانس اور برطانیہ میں ہم جنس پرستوں کی شادی کا قانون نقصان دہ ہو گا۔
فرانس اور برطانیہ میں پارلیمانوں کی طرف سے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بارے میں قانون کی منظوری سے ان ملکوں میں روسی بچوں کو گود لینے کے امکانات کو نقصان پہنچے گا۔ یہ بات روسی وزارت خارجہ کے اعلی اہلکار نے کہی ۔ وزارت خارجہ میں انسانی حقوق کے نمائندے کونستانتن ڈولگوف نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ برطانوی اور فرانسیسی پارلیمنٹس نے ہم جنس شادیوں کو قانونی حیثیت دی ہے جس سے ان ممالک میں روسی بچوں کو گود لینے کے امکانات کم ہوں گے۔
روسی پارلیمنٹ سے گزشتہ سال کے اواخر میں روسی بچوں کو امریکی خاندانوں کی طرف سے گود لینے پر پابندی عائد کیے جانے پر بین الاقوامی سطح پر شور شرابہ ہوا تھا۔ کچھ روسی اہلکاروں نے مزید پابندی کی حمایت کا اشارہ دیا ہے اور مستقبل میں روسی بچوں کو صرف روس میں ہی گود لیا جاسکے گا۔