ورجینیا : (جیو ڈیسک)امریکی صدر باراک اوبامہ کے مقابلے میں ممکنہ ری پبلکن صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے ہم جنس پرستوں کے درمیان شادی کو مسترد کر دیا ہے۔ریاست ورجینیا کی لیبرٹی یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی ایک مرد اور ایک خاتون کے درمیان رشتے کا نام ہے۔ ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی معاشرے میں عیسائی کمیونٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس کمیونٹی کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ صدر باراک اوبامہ نے ہم جنس پرستوں کے درمیان شادی کی حمایت کر دی ہے جس کے باعث جنوبی ریاست ورجینیا میں ان کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے چونکہ اس ریاست میں ہم جنس پرستوں کی کافی تعداد ہے۔ کئی امریکی شہری جو اس شادی کیخلاف ہیں وہ صدر باراک اوبامہ کے اس فیصلے سے نالاں ہوگئے۔